اہم خبریں

شہریت ترمیمی بل 2019(CAB) آئین ہند کی روح کے خلاف:جمعیۃ علماء ہند

قائد جمعیت اور امیر الہند کا مشترکہ بیان

نئی دہلی۔۹/دسمبر
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے لوک سبھا کے ذریعہ شہریت ترمیمی بل 2019ء کی منظوری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین ہند کی روح کے خلاف قرار دیا ہے۔ شہریت ایکٹ 1955 میں زیر بحث ترمیم،دستور ہند کی بنیادی دفعات 14-15کے منافی ہے جو بالترتیب قانون کی نگاہ میں یکسانیت اور مذہب، ذات اور نسل کی بنیاد پر تفریق کی اجازت نہیں دیتیں۔
جمعیۃ علماء ہند اس ترمیم کو آئین ہندکے معارض تصور کرتے ہوئے اس بات کی توقع رکھتی ہے کہ راجیہ سبھا میں اس کوضروری حمایت حاصل نہ ہو گی اور وہ اپنے انجام کو نہیں پہنچے گی۔ جمعیۃ علماء ہند،وطن عزیز، اس کے دستور اور روایات کی پاسداری کی علم بردار سبھی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ راجیہ سبھا میں پوری قوت سے اس کے خلاف اپنا حق استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close