اہم خبریں

صالح معاشرہ کی تشکیل میں نوجوانوں کااہم کرداررہاہے: مرغوب الرحمن

پریس ریلیز،مورخہ 13مارچ 2021
نوجوانو! صالح معاشرہ کی تشکیل میں تم نے ہمیشہ اہم کرداراداکیاہے،عریانیت پرمشتمل تصاویر دیکھنا،یاگاناسنے میں اپنے وقت کوضائع مت کرو،ان خیالات کا اظہارآج کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہاراور جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی جانب سے،جامع مسجدبکسریاٹولہ سلطان گنج،پٹنہ میں منعقداصلاح معاشرہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے کہا،انہوں نے کہا: اللہ نےہمیں انسان بنایا،اور اشرف المخلوقات کی دولت سے مالامال کیا،صحیح بات سمجھنے کے لئے اللہ نے ہمیں عقل کی دولت دی،اور قرآن کریم جیسی مقدس کتاب نبی اخرالزماںﷺ کے ذریعہ ہمیں عنایت فرمائی،ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود بھی مذہب اسلام کی تعلیمات پرچلیں،اور دوسروں کو اس کی تلقین کریں،اس کے بغیرصالح معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں ہے،واضح رہے کہ سماجی ومعاشرتی اصلاح کے لئے اس وقت کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ملک بھرمیں اصلاحی ومعاشرتی پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں،اسی کی ہدایت کے مطابق ریاست بہارکے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں موجود اس کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے بھی اصلاح معاشرہ عشرہ منانے کا اعلان کیاہے،جس کا پہلاپروگرام مجیب پور، فتوحہ میں،دوسراپروگرام مسجد شاہ کمال،لودی کٹرہ،پٹنہ سیٹی میں،اور تیسراپروگرام آج جامع مسجد بکسریاٹولہ سلطان گنج میں منعقد ہوا،جس میں مولانا محمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،مولانا مرغوب الرحمن صاحب صدرمدرس جامعہ مدنیہ وجنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،مولانامنہاج الدین،قاری عبدالحسیب ،مولاناامیرالہدی،قاری محمدصالح،مفتی خالد انور پورنوی شریک ہوئے،امام جامع مسجدکی کوشش سے کثیرتعدادمیں لوگ جمع ہوئے،نائب امام جناب قاری بدرالدین صاحب کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا،مولانامحمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے اصلاح معاشرہ کے پروگرام کو ضروری قراردیا ، انہوں نے کہا:سماج کے ہر ہرفردجب تک کوششیں نہیں کریں گے کامیابی نہیں مل سکتی ہے،پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مفتی خالدانورپورنوی نے مختصرخطاب بھی کیا،انہوں نے کہا:نکاح سے قبل خطبہ نکاح بھی پڑھاجاتا ہے ، شور وہنگامہ کی وجہ سے کبھی ہم اس پر غوروفکرنہیں کرتے،کہ ہماراخالق ہم سے کیاخطاب کررہاہے؟انہوں نے کہا: اس میں تقوی کی تعلیم دی گئی ہے،اسی لئے تاکہ ایک اجنبی گھراور سماج سے ایک نئی لڑکی آپ کے گھرآرہی ہے ایسے میں آپ کے اندراللہ کا خوف پیداہوناضروری ہے،حجۃ الوداع کے موقع پر اللہ کے رسولﷺ نے جہاں کئی اہم باتوں کی تعلیم دی،وہاں پر آپ نے یہ بھی فرمایا:اے لوگو!عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو،ان کے ساتھ خیرخواہی کا معاملہ کرو،انہوں نے میاں،بیوی کے حقوق کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ نکاح کرنے اور جہیز کے سماجی بائیکاٹ کی طرف بھی توجہ دلائی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا:بچہ یابچی جب بالغ ہوجائے تو ان کی شادی میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے،اللہ نہ کرے اگر ان سے کوئی غلطی سرزدہوگئی تو اس کا وبال والدین پر بھی پڑیں گے،انہوں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے پوگرام کی اہمیت سے بھی لوگوں کو روشناش کرایا،جامع مسجدبکسریاٹولہ کے امام جناب مولاناابرارکریم صاحب کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام اختتام پذیرہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: