زبان و ادب

صداٹوڈے کے لئے

*غزل*

تنہائی لگتی ہے پیاری
دیکھ لی کرکے سب سے یاری
اب دنیا کے بازاروں میں
جنس اگرھے تومکاری
تم مخلص پہلے تو نہیں تھے
لگی کہاں سے یہ بیماری؟
جب آپکڑی قضا نے گردن
رکھی رہ گئی سب تیاری
دشمن توپھربھی دشمن تھے
اف !یاروں نے گردن ماری
ہاتھ پھیلائے سب کے آگے
دکھیا پھرے ہے ماری- ماری
اپنوں سے بھی دھوبیٹھے ہاتھ
کیاچاہے ھے اور
لاچاری؟
_______________
ختم شدہ
از قلم ڈاکٹر راحت مظاہری قاسمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: