السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و بركاتہ
حضرات مصلیان کرام
کرونا وائرس کے سلسلہ میں ملک کے مقتدر علماء کرام کی ہدایات کی روشنی میں چند گذارشات پیش خدمت ہیں کہ بیماری متعدی نہیں ہوتی، ہم اچھی اور بری تقدیر پر یقین رکھتے ہیں، اللّٰہ ہی ہر بیماری میں شفاء دینے والا ہے، اسلام پاکی صفائی ستھرائی کو پسند کرتا ہے، ہمیں اللّٰہ ہی کی طرف رجوع ہونا، اللہ سے ڈرنا اور توبہ و استغفار کثرت سے کرنا چاہئے، نیز صبح وشام کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں، صدقہ خیرات کرتے رہیں، اور حضور اکرم صلى اللّٰہ عليه وسلم کی سیرتِ طیبہ کو پڑھ کر اس ہر عمل کی نیت کریں، اور درودِ شریف کثرت سے پڑھنے کا معمول بنائیں، ذمہ داران مساجد مسجد اور اسکے صحن کو صاف ستھرا رکھیں، وضو خانے، بیت الخلاء وغیرہ روزانہ ایک سے زائد مرتبہ صاف کرائیں، تمام احباب جہاں تک ممکن ہو گھر سے ہی وضو کرکے گھر ہی میں نماز سے پہلے اور بعد کی سنتوں، نوافل کو ادا کریں، ٹوپی ،توال وغیرہ مسجد کی استعمال نہ کریں۔
ائمہ و خطباء عظام سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ خطبہء جمعہ اور نماز وغیرہ کی تکمیل کم سے کم وقت میں کردیں،
نیز جو احباب وبائی امراض سے مثأثر ہوں، یا بیماری کی علامات ظاہر ہوئی ہوں تو ان سے گذارش ہے کہ وہ اپنی تمام عبادتوں کو اپنے گھر ہی میں ادا کریں؛ اور اللہ سے شفا کی دعائیں مانگیں۔
امید کہ آپ مذکورہ گزارشات کے علاؤہ حفظانِ صحت کیلئے محکمہء صحت تلنگانہ کی سفارشات پر عمل کریں گے۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعاہیکہ تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائے، اور ہرفرد کو ہر مہلک بیماری سے بچائے اور برے حالات اور برے دن اور بری گھڑی سے ساری انسانیت کی حفاظت فرمائے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔
اپیل کنندگان
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری (ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) مفتی عرفان احمد زمزم زمزم قاسمی (استادحدیث و فقہ مدرسۃ الصالحات کاماریڈی) مفتی محمد عمران خان قاسمی (سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی) مولانا شیخ حسین اشرفی (ناظم مدرسہ اشرفیہ اسلام پورہ) مولانا شیخ احمد مظاہری (رکن شوری مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا) مولانا شیخ اعجاز حسین اشرفی (امام وخطیب جامع مسجد مرکز کاماریڈی) مولانا منظور عالم مظاہری (خادم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) مولانا نظر الحق دیناجپوری (ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی)
جاری کردہ
حافظ محمد فہیم الدین منیری، حافظ محمد یوسف حلیمی انور،مولوی شیخ نورالالیاس (ناظم مدرسہ کاشف العلوم کاماریڈی)