اہم خبریں

ضلع جمعیت کو شامبی کا انتخاب مکمل

جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کا انتخابی اجلاس مورخۂ ۲۱/مارچ بروز اتوار کو بعد نمازِ ظہر مرکزی جامع مسجد مہنگاؤں کوشامبی میں منعقد ہوا ، جلسے کا آغاز جناب حافظ و مولانا محمد احمد ندوی کی تلاوت سے ہوا اور حضرت مولانا محمد حسان ندوی نے نعت پیش کی اور پھر حضرت مولانا مفتی محمد مرشد قاسمی نے تمہیدی خطاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہی واحد تنظیم ہے جو ہمارے ہر محاز پر کام آتی ھے اور یہ بہت ہی مضبوط اور ملک گیر تنظیم ہے اس لئے ہمیں اپنے یہاں اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت هے ۔

اور اظہار خیال پیش کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد شریف قاسمی نے کہا کہ یہ ہمارے اکابرین کی تنظیم ہے ۔

اور بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء ضلع فتحپور کے صدر جناب حضرت مولانا عبدالمعید صاحب قاسمی نے ماضی و حال میں جمعیۃ کی زریں خدمات اور تنظیم کے ضابطوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مولانا نے کہا کہ جمعیت کے قیام اور اس کے سب کاموں کے محور ملک و ملت کی تعمیر اور انسانیت کی خدمت ہے، مزید کہا کہ جمعیت کے چار کام ہیں چاہے وہ وقتی ہوں یا مستقل ہوں (۱) دینی جدوجہد اس دینی جدوجہد کے حوالے سے جمعیۃ علماء اپنے تمام اکائیوں سے مطالبہ کرتی ھیکہ سال میں کم از کم ایک مرتبہ سیرت کا جلسہ کریں اور بھی بہت سے کام ہیں دینی جدوجہد کے اندر اور ہر کام کا ایک طریقہ کار ھے ، (۲) تعلیمی جدوجہد اس وقت اس پر زیادہ کوشش ہورہی ھے کہ ہر علاقے میں مسلمانوں کے چار گھر بھی ہوں وہاں مکتب قائم کیا جائے تاکہ ہر بچہ اتنا علم حاصل کرسکے جو فرض ھے ، (۳) اشاعتی جدوجہد یعنی ایسے لٹریچر پمپلیٹ کتابچہ وغیرہ شائع کرناجو علاقے میں لوگوں کی ضرورت ہوں ، (۴) اقتصادی جدوجہد یعنی عام مسلمانوں کی مالی حالت دیکر جدوجہد کرنا ۔اور جمعیۃ علماء کا قیام 1919ء میں ہوا 28 سال ملک کی آزادی کیلئے جو جماعت وہ یہی ھے اور ایک سو ایک 101/ سال سے تسلسل کے ساتھ قائم ھے ۔

اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جناب حضرت مولانا انعام اللّٰه صاحب قاسمی قاضی محکمۂ شرعیہ دارالقضاء و جمعیۃ علماء کانپور نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اپنے روز اول سے ہی ملک و ملت کی خدمت انجام دے رہی ھے اور بلا تفریق مذہب کے ثواب سمجھ کر خدمت خلق کے جزبہ سے کام کرتی ہے ۔

اور اس موقع پر تمام اراکین کی اتفاق رائے سے حضرت مولانا مفتی محمد مرشد قاسمی کو جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کا صدر ، اور مولانا عبدالسبحان حلیمی ، حافظ محمد طارق صاحب کو نائب صدر ، اور حضرت مولانا محمد طٰہٰ ندوی کو ناظم اعلیٰ اور حضرت مولانا مفتی عبیداللہ صاحب ندوی کو جنرل سکریٹری اور مولانا محمد احمد ندوی کو خزانچی ، اور حضرت مولانا محمد شریف صاحب قاسمی ،مولانا وقاص ثاقبی ،حافظ سعید احمد ،اورجناب محمد انس صاحب کو سکریٹری منتخب کیاگیا ، اور مہمانِ خصوصی بحیثیت مشاہد و نگراں موجود رھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: