اہم خبریں

ضلع کاماریڈی کے موضع گرگل میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا جلسہ

تمام عاشقان خاتم النبی ﷺ سے شرکت کی اپیل۔

ضلع کاماریڈی کے موضع گرگل میں ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے آج مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ذمہ داران وکارکنان کا جناب مقصود صاحب ایڈوکیٹ کے مکان پر اہم مشاورت ہوئی
تمام عاشقان خاتم النبی ﷺ سے شرکت کی اپیل۔

مولانا منظور عالم مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے اطلاع مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا مسجد فہیم فیروز موضع گرگل بتاریخ 15 جنوری 2023 بروز اتوار صبح 10 تا ظہر منعقد کیا گیا ہے، جسکی صدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت حضرت مولانا عبدالناصر صاحب صدر جمعیۃ علماء محبوب نگر و محترم حافظ عبدالرحمن صاحب ناظم اداره منیر الاسلام حیدرآباد شرکت فرمائیں گے، جبکہ نظامت مفتی خواجہ شریف مظاہری بخوبی انجام دیں گے، علاوہ ازیں اطراف و اکناف کے ائمہ علماء ذمہ دران مجلس تحفظ ختم نبوت کی شرکت ہوگی، تمام ملت اسلامیہ سے خصوصی درخواست کیجاتی ہیکہ ہونے والے اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، اور اطراف واکناف کے لوگوں کو بھی اسکی دعوت دیں، اس مشاورتی میٹنگ میں حضرت جناب محمد انور صاحب ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ، حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی سید محمد عظمت علی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی، حضرت حافظ عبداللہ صاحب ناظم مدرسہ ابوبکرصدیق ابراہیم پور، مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، حافظ مجاہد صاحب استاذ مدرسہ مصباح الہدیٰ، حافظ محمد عبدالواجد علی صاحب حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی، حافظ محمد عمار استاد مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ، مولوی علیم صاحب امیر جماعت مسجد نور کاماریڈی، حافظ محمد ہاشمی، جناب محمد، محمد مقبول حافظ محمد اسعد موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: