اہم خبریں

ضلع گڈا کے لوگائیں میں تین روز سے جاری سالانہ تبلیغی اجتماع آج اختتام کو پہنچا

دین پر عمل کرنے والوں سے دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی :علماء کرام

گڈا جھارکھنڈ/ محمد سفیان قاسمی

گڈا ضلع کی لوگائیں بستی میں تین روز سے جاری سالانہ تبلیغی اجتماع آج اختتام کو پہنچا، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اپنے ایمان کو مضبوط کرنے، دین پر مضبوطی سے کار بند رہنے اور اپنی زندگی میں سنتوں کا اہتمام کرنے پر زورے دیا. علماء کرام نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط دین ہے اور جو لوگ دین پر عمل کرنے والے بن جائیں وہ بھی مضبوط اور طاقتور ہوجاتے ہیں اور ان سے دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی. اور مضبوط اس وجہ سے ہے کہ وہ اللہ کا دین ہے. علماء کرام نے اللہ تعالیٰ سے رشتہ مضبوط کرنے، اللہ کے راستے میں نکلنے اور مسجدوں میں جماعت کے ساتھ نماز کی پابندی کرنے کی تاکید کی، اس پر سامعین نے ہاتھ اٹھا کر عمل کرنے کے بارے میں اپنے ارادہ کا اظہار کیا.

علماء کرام نے کہا کہ دین اسی وقت عام ہوگا اور ہماری زندگی میں اسی وقت داخل ہوگا جبکہ دو چیزوں کا اہتمام ہو، کار نبوت اور نہج نبوت. تقریباً ایک بجے اجتماع کے اختتام پر دعا کا آغاز ہوا، دعا کافی رقت آمیز تھی جس میں مسلمان، مدارس مساجد ملک، پوری دنیا اور پوری انسانیت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی، آخری دن لوگوں کا زبردست جم غفیر رہا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close