اہم خبریں

ضلع گڈا میں سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل، جمعہ کے روز سے ہوگا آغاز

گڈا جھارکھنڈ/ محمد سفیان قاسمی

گڈا ضلع کی لوگائیں بستی میں سہ روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع 7 فروری جمعہ سے شروع ہو رہا ہے اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وسیع جگہ پر پنڈال سجایا گیا ہے، وضو کے لئے حوض اور استنجاء کے لئے کافی تعداد میں عارضی بیت الخلاء بناء گئے ہیں، روشنی کے لیے جنریٹر اور لائٹ وغیرہ کے کافی انتظامات ہیں، ادھر کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ کے لیے بہت سی دکانیں بھی سج کر تیار ہیں، اس وقت لوگائیں کوئی گاؤں نہیں بلکہ گویا شہر میں تبدیل ہوچکا ہے، جہاں اجتماع گاہ میں جماعت کے وفود کے آنے کا سلسلہ لگا تار جاری ہے وہیں قرب و جوار کی بستیوں میں مہمانوں کی آمد بھی شروع ہوچکی ہے لوگائیں اور قرب و جوار کی بستیوں کے نوجوان مسلسل دل و جان سے اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس سے لگتا ہے کہ اجتماع میں لوگوں کا بڑا ازدحام رہے گا واضح رہے کہ یہ سہ روزہ سالانہ اجتماع 7 فروری جمعہ سے شروع ہوگا اور9 فروری اتوار کو ختم ہوگااور امید ہے کہ اتوار کو دس بجے کے بعد ہی اختتامی دعا ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: