زبان و ادب

طرحی غزل

نتیجہ فکر=افتخار حسین احسن. رابطہ نمبر 6202288565.

تنہا تھا گھرمیں ان کوبلانا پڑا.

اور زخمِ دل بھی اپنا دکھانا پڑا مجھے.

جب مفلسی سےدوستو میں تنگ آگیا.
جو غم ملا اسے بھی اٹھانا پڑا مجھے.

اس کی جدائ کا جو خیال آگیا جہاں.
آنکھوں سے اپنی اشک بہانا پڑا مجھے.

مجھکو اکیلے چھوڑ کے جانم چلی گئ.
بچوں کا سارا بوجھ اٹھانا پڑا مجھے.

اس نے لٹا دیا ہے سبھی کچھ مرے لیے.
*اس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے*

کچھ دوستوں نے راہ میں مجھکو پکڑ لیا.
نغمہ وفا کا ان کو سنانا پڑا مجھے.

احسن غموں نے اس کو کیا تھا بہت نڈھال.
وہ رورہی تھی اس کو ہنسانا پڑا مجھے.
………………………………………………………..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: