غزل

طرحی غزل

طرحی غزل

از قلم 🖋افتخار حسین احسن.
*رابطہ6202288565*

ملک وملت کا نام کر پیارے.
نیک اور عمدہ کام کر پیارے.

ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے.
اس لیے احترام کرپیارے.

دین اسلام مٹ نہ جاے کہیں.
علم کا اہتمام کر پیارے.

چھوڑ کر اب جہیز کی رسمیں.
آج سنت کو عام کر پیارے

سرنگوں ہوگا آپ کا دشمن.
پیار الفت کو عام کر پیارے.

تلخ ہوجاے گا ترا رشتہ.
گھر سے باہر نہ شام کر پیارے.

آج آے گا گھر ترے احسن.

*چاے کا انتظام کر پیارے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: