غزل

ظالم کی آواز دبانا لازم ہے

نتیجہ فکر افتخار حسین احسن
رابطہ نمبر 6202288565

عشق نبی کا جام پلانا لازم ہے.
آقا کا فرمان سنانا لازم ہے.

زندوں کو نہ بھیج دے کوئ مردہ گھر.
اس کے لیے آواز اٹھانا لازم ہے.

انسانوں کو ذات دھرم سے کیا مطلب.

مجبوروں کو کھانا کھلانا لازم ہے.

مال ودولت لوٹ لے کوئ بات نہیں.

ہم سب کو ایمان بچانا لازم ہے.

دین سے ہوجاے نہ کہیں یہ بیگانے.

بچوں کو قرآن پڑھانا لازم ہے.

رب کے بھروسے اس دنیا میں زندہ ہوں.

اس کو یہ احساس دلانا لازم ہے.

کردےگا برباد ہماری فصلوں کو.
ٹڈی دل کو جلد بھگانا لازم ہے.

انگریزی تعلیم بھی اچھی ہے لیکن .
پہلے ان کو دین سکھانا لازم ہے.

صبر کا بندھن ٹوٹ رہا ہے اب احسن.
ظالم کی آواز دبانا لازم ہے.
…………………..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: