اہم خبریں

عامرحسن بن عبدالله حسن کی جانب سے 500 سے زائد بیواؤں اور معذوروں میں راشن پیاک کی تقسیم

کارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا اظہارتشکر

رمضان کا مبارک مہینہ خدا کی بندگی کیساتھ خدمت خلق کیلئے بھی اپنے آپ میں ایک مثال ہے رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں عبادت وریاضت ہم کرتے ہیں وہیں الله کے بندوں کی خدمت صدقہ، زکوة ، خیرات، اور عطیات کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اللہ کے بہت سے سخی بندے نہ صرف اپنے محلے اوربستی بلکہ دور دراز تک کے ضرورت مندوں تک پہنچ کر عطیات اور مالی امداد کے ذریعہ تعاون پیش کرتے ہیں ، ہم خدامِ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ان تمام مخیر احباب کا جنہوں نے ہماری اپیل پر رمضان کے مبارک گھڑیوں میں بندگانِ خدا کی خوب خدمت کی اور اپنا مالی تعاون پیش کیا، جس میں بالخصوص جناب عامرحسن بن عبدالله حسن المعروف (ابو بھائی) صدر جامع مسجد نے مجلس کے ذمہ داران الحاج محمد عبدالواجدعلی خازن، الحاج سید عظمت علی سکریٹری، سید ذاکر حسین صاحب، مرزاحفیظ بیگ صاحب رکن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے کاماریڈی اطراف کے دیہاتوں کا تقاضہ رکھا، موصوف نے اپنے بھائی علی بن عبدالله محمد فرحان (بھانجے) محمد احمد و دیگر احباب کے ذریعہ دیہات دیہات راشن پیک پہونچایا، برادران نے خوش اسلوبی کیساتھ روزے کی حالت میں تقریبا پانچ (500) سو سے زائد بیواؤں اور معذوروں میں راشن تقسیم کیا۔
الله تعالی سے دعاء ہے کہ الله تعالی ان خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے دنیا و آخرت میں بدلہ عطاء فرمائے ۔ خدام اور کارکنان کی بے لوث خدمات کو قبول فرمائے۔ الحمدالله رمضان کے شروع ہی سے مخلص احباب کے تعاون سے راشن تقسیم کا کام مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی و قاسمی صاحب کی صدارت میں جاری ہے، جسکی تفصیلات دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت میں مکمل مقامات کیساتھ درج ہے الله سب کے تعاون کوقبول فرمائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: