اہم خبریں

اقلیتوں کے حقوق کی بھی کانگریس حفاظت کرے گی!

اقلیتی شعبہ کے لیڈران سے ملاقات میں دہلی کانگریس صدر سبھاش چوپڑا کی یقین دہانی

نئی دہلی:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک وفد سے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے ملاقات کے دوران کہاکہ کانگریس سڑک سے پارلیمنٹ تک کیجریوال اور مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اقلیتوں کے حقوق کی بھی حفاظت کیلئے جد وجہد کرے گی اور نہرو گاندھی کے آئیڈیا آف انڈیا پر ہی اس ملک کو آگے لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیلا دکشت جی کی سربراہی میں 15 سال میں دہلی میں جو ترقی ہوئی تھی وہ رک گئی ہے۔ پچھلے 4 سالوں میں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کیجریوال صحت کو کا ڈنکا بجارہے ہیں،دوسری طرف مرکز اور ریاست دونوں آلودگی کے ذریعہ عوام کو زہر دے رہے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ یہ کیسا انصاف ہے؟ اس بات کی اطلاع اقلیتی انچارج حنظلہ عثمانی نے میڈیا سے گفتگو میں دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر دہلی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین علی مہندی اور بدر پور ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین بلال احمد سمیت مختلف رہنما موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھاش چوپڑا نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سڑک سے پارلیمنٹ تک پوری طاقت کے ساتھ دونوں حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں۔ حنظلہ عثمانی نے بتایاکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ آج،ایک ہنگامہ آرائی ہے اور ملک تاریخ کی سب سے بڑی بے روزگاری کی طرف گامزن ہے، جس طرح سے لاکھوں افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں نہیں دینے کا نہیں بلکہ دو کروڑ نوکریاں چھین لینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جسے لوگ سمجھنے قاصر رہے۔
علی مہندی نے کہا کہ مودی سرکار نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیا تھا، لیکن اس کا اصل مطلب اب معلوم ہوتاہے کہ جب بیٹی بی جے پی کے لیڈران سے بچے گی تبھی تو بیٹی پڑھے اور بڑھے گی۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو مخلص ہوکر حل کریں، کیونکہ عوام آج توقعات اور امنگوں سے کانگریس پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال احمد نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اب لوگوں کو سمجھ آرہا ہے کہ کانگریس نے ستر سال میں کیا کیا جو کہتے تھے کہ کانگریس نے ملک کو دیا کیا؟ پانچ سال کے اندر ہی لوگوں کو یہ سمجھ میں آگیا کہ بی جے پی نے ان سے کیا چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہب اورذات سے بالاتر ہوکر عوام کے ایشوز کی بات کریں گے اور کرتے ہیں،کیونکہ یہی جمہوریت کی خوبی ہے۔ بلال احمد نے کہا کہ ہم نے اپنے ریاستی صدر کو یقین دلایا ہے کہ ہم عوام کی مشکلات پر پوری طاقت کے ساتھ احتجاج کریں گے اور ان کے حل کے لئے ہم ایماندارانہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے صدر کو بتایا ہے کی کس طرح سے ہم اپنے علاقے میں ہیلتھ، تعلیم اور صفائی پر فوکس کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close