اہم خبریں

عقیدہئ توحید پر ثابت قدمی عید الاضحی کا پیغام ہے! حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا بیان

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے برادران اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد ی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قرباں ہم سے عقیدہئ توحید پر ثابت قدمی کا مطالبہ کرتی ہے، اللہ کو ایک ماننا اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ نہ کوئی خوف انہیں اس عقیدہ سے ہٹا سکے اور نہ کوئی حرص ان کے اس یقین میں ادنیٰ درجہ کی تبدیلی پیدا کر سکے، مسلمان نہ بتوں کی پوجا کر سکتا ہے نہ جانوروں کو بھگوان تسلیم کر سکتا ہے، نہ مشرکانہ ترانہ پڑھ سکتا ہے اور نہ غیر اللہ کی عظمت کا نعرہ لگا سکتا ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت ہمیں اسلام کے اس ابدی پیغام کی یاد دلاتی ہے، عید قرباں ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ اسلام پر قائم رہنے کے لئے جو بھی قربانی دینے پڑے، ہم اس کے لئے تیار رہیں، اس کے ساتھ ساتھ عید الاضحی سے ہمیں اخوت، بھائی چارہ، سماج کے غریب لوگوں کی رعایت، اہل وطن کے ساتھ حسن سلوک کا بھی سبق ملتا ہے، اللہ تعالیٰ امن وآشتی کے ساتھ عید کے مرحلہ کو پورا فرما دے، اور تمام اہل وطن کو خوشحالی میسر آئے، مولانا رحمانی نے اپنے تہنیتی بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ قربانی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھنا چاہئے، راستوں اور فٹ پاتھوں پر گندگی پھینکنے سے بچنا چاہئے، برادران وطن کے جذبات کو بھی ملحوظ رکھنا چاہئے؛ کیوں کہ اسلام میں ایسے کسی بھی عمل کو منع کیا گیا ہے، جو دوسروں کے لئے تکلیف دہ ہو۔

۹/ذی الحجہ ۲۴۴۱ھ
۰۲/ جولائی ۱۲۰۲ء خالد سیف اللہ رحمانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: