اہم خبریں

علاقہ سنتھال پرگنہ میں صوفیانہ اعتکاف کی روایت

اجتماعی صوفیانہ اعتکاف کا دوسرا سال

بتایا جاتا ہے کہ آج سے سو سال پہلے ہرواڈیہہ میں حافظ صفدر صاحب خانقاہ چلاتے تھے لیکن کوئی جانشین نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ انھیں کے ساتھ ختم ہوگیا.
حاجی اقبال صاحب منگاچک مجاز حضرت فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی صاحب نور اللہ مرقدہ منگا چک میں ذکر جہری کی مجلس لگاتے تھے.
لیکن رمضان المبارک میں صوفیانہ نظام کے تحت اعتکاف کی کوئی روایت نہیں ملتی.
راقم پچھلے پانچ چھ سال سے اس کوشش میں تھا کہ علاقہ سنتھال پرگنہ میں صوفیانہ اعتکاف کا آغاز ہوجائے. کئی بزرگوں سے عاجزانہ درخواست بھی کی، لیکن مصلحت خداوندی کہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی.
ہم تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں فقیہ الامت حضرت اقدس مفتی محمود حسن گنگوہیؒ کے طویل صحبت یافتہ، معروف عالم دین حضرت مولانا و مفتی محمد شوکت علی صاحب زیدہ مجدہ شیخ الحدیث دارالعلوم سعادت دارین ستپون گجرات (خلیفہ و مجاز حضرت اقدس مولانا ابراہیم پانڈور صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلویؒ و جانشین فقیہ الامتؒ) کے، جنھوں نے رمضان المبارک 1442 مطابق 2021 میں مدرسہ سلیمانیہ سنہولا ہاٹ ضلع بھاگلپور بہار میں پورے رمضان المبارک کا اجتماعی صوفیانہ اعتکاف کا آغاز کیا.
پچھلے سال کی طرح امسال 2022 میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا.
ہم علاقے والوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس مبارک مہینے میں اس بابرکت نظام سے فائدہ اٹھانے کے لیے سبقت کریں اور بڑی تعداد میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرکے رمضان المبارک کی قدر کا حق ادا کریں.
محمد یاسین جہازی : 9891737350

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: