زبان و ادب

غزل از قلم : افتخار حسین احسن

افتخار حسین احسن
6202288565

بڑا عجیب یہ منظر ہے کیا کہا جائے.
زمین پیار کی بنجر ہے کیا کہا جائے.

جسے میں جان سے زیادہ عزیز سمجھا تھا.
اسی کے ہاتھ میں خنجر ہے کیا کہا جائے.

دغا فریب وریا مکر اور ان جیسے.
ہزاروں قلب کے اندر ہے کیا کہا جائے.

بھلانا لاکھ میں چاہوں بھلا نہیں سکتا .
صنم کے پاس وہ منتر ہے کیا کہا جائے.

وہ کل تھا آپ کا احسن ابھی پرایا ہے.
ریا خلوص میں انتر ہے کیا کہا جائے.
…………………………..
..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: