غزل

غزل

کیا؟بزرگوں کاوہ زمانہ تھا
بے تکلّف تھے، سادہ کھاناتھا
رنج وغم میں بھی مسکراناتھا
قہقہوں میں اَلَم چھپاناتھا
دیکھی تیرے فِراق میں مسجد
کب؟وہاں میراآناجاتھا
اُس کی مقبولیت کاکیاکہنا؟
دُشمنوں سے بھی دوستانہ تھا
اہلِ حق ہی کودی گئی خیرات
فیصلہ کتنا؟مُنصفانہ تھا
ساتھ ماں کے چلاگیاوہ بھی
گاؤں میں اپناجوٹھکاناتھا
نام منھ میں چباگیاراحتؔ
تہمتوں سے اُسے بچاناتھا ُ
غزل نتیجہئ فکر: ڈاکٹرراحت مظاہری
نتیجہ
محفل ِ شعروادب

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: