مضامین

فخرملت جناب ماسٹر محمدسلیمان صاحب رینگاؤں

مولانا ثمیر الدین قاسمی انگلینڈ

ولادت دسمبر1928ء B.A.Bed.ALIGAR

تپہ مندارکے عظیم خدمت گذاروں کی فہرست پر نظرڈالتاہوں تواس صفت میں سب سے پہلانام ماسٹرسلیمان صاحب کانظرآتاہے 1959ء سے 1986ء تک جتنے رفاہی کام علاقے میں ہوئے وہ سب ماسٹرصاحب کی سرپرستی میں ہوئے ہیں اور ہرایک کام میں یہ مردمجاہدصف اول میں رہے ہیں۔
آپ نے علی گڈھ سے بی،اے پاس کیا۔پھر مشن ہائی اسکول بھاگلپور میں معززاستاد رہے وہاں انکی بڑی پذیرائی تھی۔
1959ء میں تپہ منداروالوں کوعصری تعلیم کوفروغ دینے کی فکردامن گیرہوئی توانہوں نے بشنپورمیں آزادہائی اسکول تعمیرکرنے کافیصلہ کیا،اس عظیم کام کے لئے ماسٹرصاحب کوبھاگلپور سے ملازمت چھوڑکربشنپور لایا اورہیڈماسٹرکی جگہ پربحال کیا،آپ 1986ء میں اسی اسکول سے ریٹائرہونے۔آپنے اپنی خدادادصلاحیت،طویل تجربات اور علم وآکہی کی روشنی میں اسکول کوچار چاند لگایا،انہوں نے سب سے بڑاکام یہ کیا کہ اسکول کواقلیتی منظور کروایاجوبڑی جانکاہی وجانفشانی کاکام تھا اسکول کے لئے چوکوراوردیدہ زیب بلڈنگ بنوایااور۹بیگھ زمین اسکے لئے مہیاکی،تعلیم وتر بیت کی ایسی مثال قائم کی کہ اس علاقے میں کسی دوسرے اسکول میں نہیں ملتی تہذیب وتمدن کے ساتھ دینی شعائرکی پابندی کرواتے اوراسکی اشاعت کے لئے طلبہ کاذہن تیارکرتے انگریزی تعلیم کے ساتھ دینی تربیت کی کوشش ماسٹرصاحب کی ناقابل فراموش خدامت ہے۔
پرساہائی اسکول اورملت کالج کی مالی فراہمی والی جماعت میں بھی آپنے نمایاں حصہ لیاہے،تپہ مندارکے اکثرچند ے آپکی معیت ورہبری میں ہوئے ہیں۔
آپکی افتادطبع خدمت قوم کے لئے بے چین وبیقرارواقع ہوئی ہے،آپنے عقابی روح اورشاہین کاجگرپایاہے،آپ ذہانت وفطانت،جرات وہمت،دلآویزی ودلربائی کاجامع مرقع ہیں،جسکی مثالیں تپہ مندارمیں ملنی مشکل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: