غزل

فرمان مصطفی سے بغاوت نہ کیجیے

طرحی غزل
ازقلم افتخار حسین احسن.
*رابطہ6202288565*

رب کے سوا کسی کی عبادت نہ کیجیے.
*فرمان مصطفی سے بغاوت نہ کیجیے*

ناراض ہونگے آپ سے سرکار مصطفی.
غیروں کے جیسی شکل وشباہت نہ کیجیے.

نفرت کی جس سے آہنی دیوار ہو کھڑی.
بزم جہاں میں ایسی نظامت نہ کیجیے.

راہِ خدا میں جان بھی گر جاے آپ کی.
دین محمدی سے بغاوت نہ کیجیے.

جس سے وطن کی آبرو مل جاے خاک میں.
بھولے سے اس طرح کی سیاست نہ کیجیے.

شکوہ ضرور کیجیے مولی کے سامنے.
بے جان پتھروں سے شکایت نہ کیجیے.

جس شہر میں نہ آپ کو عزت ملے کبھی.
احسن کبھی بھی اس میں اقامت نہ کیجیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: