اہم خبریں

قائد جمعیت کے سفری خادم کو صدمہ

شمیم احمد صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال پرملال

جمعیت علمائے ہند کے کارکن جناب شمیم احمد کی والدہ محترمہ کا آج علی الصبح ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دوران علاج دہلی کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا تھا جن کی تدفین آج ہی ظہر بعد آبائی گاؤں ہرسولی مظفر نگر میں ہوئی. وہ تقریباً ستر سال کی تھیں اور اپنے فرزند کے ساتھ دہلی میں ہی رہتی تھیں. پسماندگان میں پانچ بیٹے ہیں جن میں سے ایک شمیم احمد صاحب ہیں جو جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کے سفری خادم (ڈرائیور) ہیں.
جمعیت علمائے ہند کے ساتھی کارکنان کے لیے یہ وفات رنج و الم کی باعث بنی اور جنازے میں شرکت کے لیے دہلی و اطراف سے ہرسولی پہنچے.
مرکزی دفتر جمعیت علمائے ہند سے مولانا کلیم الدین، مولانا نجیب اللہ، مولانا احتشام الحق مولانا محمد یاسین جہازی کے علاوہ حاجی محمد عارف، حاجی محمد مبشر، جناب عادل کے ساتھ ساتھ فوجی زبیدین سعید مقصود صاحبان نے شرکت کی.
اسی طرح جمعیت یوتھ کلب مظفر نگر سے قاری احمد عبد اللہ اور مولانا حفیظ الرحمن محمودی نے شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.
جہازی میڈیا قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کرتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close