مضامین

قرآن کریم اور انسانی دماغ کی بے بسی

مفتی فہیم الدین رحمانی مہتمم :مدرسہ عربیہ ھدایت السلام انعام وہار سھبا پور دھلی این سی آر : ____

🖋️: ===____
محترم قارئین :
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے یہ اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے یہ للہ کا کلام ہے اور سچی کتاب ہے اس پر ہر مسلمان کو ایمان لانا ضروری ہے۔ اگر قرآن کو کوئی سچی کتاب نہ مانے او راس پر ایمان نہ لائے اور اس میں تحریف کا قائل ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ کتاب وحی کی توہین ذلت آمیز اور شرمناک فعل ہے اور یہ شرمناک فعل ملعون زمانہ وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن حکیم کی ۲۶، آیات کو آتنکواد سے جوڑ کر سپریم کورٹ میں ، P, I, L, داخل کرنا اور انہیں قرآن حکیم سے حذف کروانے کا مطالبہ کرنا مسلمانوں کے خلاف کھلی ہوئی شرارت اور اسلام دشمنی و اسلامو فوبیا کا نتیجہ اور ان کے اسلام مخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے، اس شرمناک فعل سے تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے ، اور بلاشبہ یہ گھناؤنی حرکت دین اسلام کے دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہے ، کیوں کہ دشمن پر دین اسلام کی سربلندی اور حقانیت گراں گزرتی ہے، اس لئےکہ وہ اس کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں پیش کرنے کو اپنی توہین جانا۔ تو وہ ذلیل و رسوا ہوگئے ان کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا، وہ آپسی حسد و رنجش اور تفرقہ بازی کا شکار ہوگئے ،ان کو بےوقعت اور بےحیثیت سمجھ کر گاجر ،مولی کی طرح کاٹ کر پھینک دیا گیا ،ان کا امیر ،غریب کو کھانے لگا ،ان کا طاقتور ،کمزور کو دبانے لگا، ان کی بیٹیاں طوائفیں بن کر بازاروں میں تفریح کرنے ،ہوٹلوں میں ناچنے اور سنیما گھر وں میں جسمانی نمائش کرنے لگیں ،ان کو سود کھانے اور رشوت لینے میں اپنی کامیابی نظر آنے لگی ،انہیں مکاری، عیاشی، جھوٹ ،چوری اور قتل وغارت گری میں اپنا روشن مستقبل نظر آنے لگا ، ان کا معاشرہ تباہ ہوگیا، ملک برباد ہوگیا، عیان حکومت ان کے ہاتھوں سے چھین لی گئی ،اور انہیں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور کردیا گیا ،اور اب وہ لاوارثوں کی زندگی گزار رہے ۔اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے _______ آمین ثم آمین یا رب العالمین :::::::::::::::

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: