مضامین

قسط نمبر 03 مقامی جمعیۃ علماء کھٹنئی کا انتخاب

ماسٹر شمس الضحیٰ کھٹنئی

مقامی جمعیۃ علماء کھٹنئی کا انتخاب
ایڈھاک کمیٹی کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران 11/ دسمبر 1964ء بروز جمعہ کھٹنئی میں مقامی جمعیۃ علماء کھٹنئی کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں صدور و نظما اور اراکین کا انتخاب عمل میں آیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱۔ الحاج مولانا محمد حمید الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء کھٹنئی۔
۲۔ جناب ماسٹرمحمد محمد شمس الضحیٰ صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء کھٹنئی۔
۳۔ مولانا محمد عبدالرحمان صاحب خازن۔
۴۔ حاجی مولانا محمد ظہور الحق صاحب نائب صدر
۵۔ مولانا عبد الرزاق صاحب ناظم دفتر
۶۔ جناب محمد حبیب اللہ صاحب (رکن)
۷۔ جناب محمد جمال الدین صاحب (رکن)
۸۔ ماسٹر محمد معز الدین صاحب (رکن)
۹۔ ڈاکٹر محمد محمود عالم صاحب (رکن)
10۔ جناب نور محمد کلاں صاحب (رکن)
۱۱۔ جناب محمد حسین انصاری صاحب (رکن)
12۔ جناب محمد غلام رسول انصاری صاحب (رکن)
اس میٹنگ میں کئی اہم تجاویز بھی پاس کی گئیں، جن میں سے ایک یہ تھی کہ نقیب پھلواری شریف، سنڈے ایڈیشن الجمعیۃ، ماہانہ تذکرہ دیوبند، ماہانہ رسالہ مولوی دہلی وغیرہ پہلے سے جاری ہیں، ان کو جاری رکھتے ہوئے ہفتہ وار اتحاد وطن پٹنہ جاری کرایا جائے اور جلد ہی روزنامہ الجمعیۃ بھی جاری کرایا جائے۔
تجویز نمبر ۳ کا متن یہ ہے کہ تنظیم کے استحکام کے لیے فی رکن سالانہ ایک روپیہ خصوصی امداد کیا کریں۔ نصف رقم مقامی جمعیۃ کے لیے اور آدھی رقم ضلع جمعیۃ کے لیے استعمال ہو۔
تجویز نمبر۴۔ حسب سہولت وفد کی شکل میں علاقہ کے گاؤں کا دورہ کرکے جمعیۃ کی خدمات اور کار گذاریوں سے آگاہ کیا جائے۔
اجلاس مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء کھٹنئی
16/ مئی 1965ء کو بروز اتوار بمقام کھٹنئی جمعیۃ علماء کھٹنئی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین کے علاوہ علاقہ کے نمائندہ و صائب الرائے حضرات نے شرکت کی۔ اس میں علاقے کے حالات کے تناظر میں کئی اہم فیصلے لیے گئے اور گاوں کی تعمیر و ترقی کے لیے سات افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا نام (V.D.C) کا رکھا گیا جس کا فل فارم (Village Development Committee) تھا۔اور آگے منتظمہ کا اجلاس کرنے کے لیے تیاری کا اعلان کردیا گیا۔ چنانچہ ممبرسازی کے لیے سب ڈویژن گڈا، دیوگھر اور دمکا کے تقریبا ۷۳/ مقامات پر بیداری مہم چلائی گئی۔ لوگوں میں بھی بہت بیداری پیدا ہوئی اور بڑی تعداد میں جمعیۃ کے ممبر بنے۔
ایڈھاک کمیٹی کاانتخابی اجلاس
۱۱/ جون1965ء کو بمقام کھٹنئی زیر صدارت الحاج مولانا محمد حمید الدین صاحبؒ انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نعت و نظم کے بعد مولانا محمد شمس الحق صدیقی لوچنی کنوینر نے ضلع جمعیۃ کی رپورٹ اور جمعیۃ کی تاریخ پیش کی۔ مولانا محمد بدر الدین قاسمی نواڈیہہ، ڈاکٹر محمد نور نبی کھٹنوی پروفیسر علی گڑھ مسلم یونی ور سٹی، ماسٹر محمد معز الدین کھٹنوی اور ماسٹر محمد شمس الضحیٰ صاحبان نے تنظیم، دینی تعلیم، موجودہ مسائل اور ان کا حل اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری جیسے عنوانات پر خطاب کیے۔ اس میٹنگ کی اسی نشست میں عہدیداران اور اراکین مجلس منتظمہ کا انتخاب عمل میں آیا، جس کی تفصیل پیش ہے:
۱۔ جناب ماسٹرمحمد شمس الضحیٰ صاحب کھٹنئی صدر۔
۲۔ مولانا محمد شمس الحق صدیقی صاحب لوچنی ناظم اعلیٰ
۳۔ ماسٹر محمد شفیع الہدیٰ صاحب جامتاڑا نائب صدر
۴۔ حاجی مولوی عبدالمجید صاحب رجون ناظم
۵۔ حافظ محمد داود صاحب پاکوڑ ناظم
۶۔ حاجی محمد ظہور الحق صاحب کھٹنئی خازن
اراکین مجلس منتظمہ
۱۔ مولانا محمد زبیر جامعی پاکوڑ۔
۲۔ ماسٹر محمد شمس الحق چھوٹی قدر جناں
۳۔ سید شاہ افضال حسین راج محل
۴۔ حکیم حاجی محمد نعیم اللہ امام بڑی مسجد صاحب گنج
۵۔ مولانا قاری قطب الدین جہاز قطعہ
۶۔ مولانا عبدالعزیز اسنبنی گڈا
۷۔ مولانا مقبول احمد کدمہ
۸۔ مولانا حبیب عالم دگھی
۹۔ حافظ محمد منیر الدین مال پکڑیا
10۔ مولانا محمد نصیر الدین لوبندھا
۱۱۔ محمد واعظ الدین املو
13۔ مولانا عبدالمجید گورگاواں
14 مولانا حکیم سید شاہ حفیظ الدین ندوی گورگاواں
15۔ مولانا محمد توحید عالم دوگاچھی
16۔ ماسٹر محمد ارشاد علی مصرا ڈیہہ
17۔ مولانا عطاء الرحمان گھگھرجوری
18۔ حافظ عبدالشکور روپنی دیوگھر
19۔ مولانا محمد داود پلواہی
20 ڈاکٹر مولانا عظیم الدین نواڈیہہ ککنی
21 مولانا محمد عثمان بارہ پنسار سارٹھ
22۔ مولانا محمد رفیق احمد مدرسہ اسلامیہ مدھو پور
انتخابی عمل کے بعد کچھ ضروری تجاویز منظور کی گئیں۔ بعد ازاں تقریبا دو بجے شب میں حاجی ظہور الحق صاحب کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا۔
اگلے دن یعنی ۲۱/ جون ۵۶۹۱ء کو بعد نماز فجر دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس میں اراکین عاملہ کو چنا گیا، جن کے نام درج ذیل ہیں:
۱۔ ماسٹرمحمد شمس الضحیٰ کھنٹنئی (صدر)
۲۔ مولانا محمد شمس الحق صدیقی لوچنی (ناظم اعلیٰ)
۳۔ ماسٹر محمد شفیع الہدیٰ (نائب صدر)
۴۔ مولانا محمد علاء الدین دگھی
۵۔ مولانا محمد بدر الدین قاسمی نواڈیہہ سرسرا
۶۔ مولانا محمد شمس الحق جہاز قطعہ
۷۔ ماسٹر محمد اصغر علی جمنی کولہ
۸۔ مولانا عبدالرزاق قاسمی مدھوبن
۹۔ مولانا محمد عمر پاکوڑ
10 حاجی محمد عین الحق برہروا
11۔ مولانا محمد سراج الدین بنیارا
چوں کہ اس سے قبل جمعیۃ علماء سنتھال پرگنہ کے صدر مولانا محی الدین صاحب کا انتقال ہوگیا تھا، اس لیے ان کے ساتھ تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرتے ہوئے درج ذیل تجویز منظور کی گئی:
تجویز: (الف) مولانا موصوف کی یادگار کے لیے کھٹنئی گاوں کی جو سڑک اتر دکھن جانب ہے، جس کے کنارے ڈاک خانہ، اسکول، مدرسہ وغیرہ ہے، اس کا نام محی الدین روڈ رکھا جائے اور خط و وکتابت میں استعمال کیا جائے۔
(ب)’تاریخ محی الدین‘ کے نام سے ایک کتاب مرتب کی جائے۔
(ج) مدرسہ اسلامیہ کھٹنئی میں فوری طور سے چند کمرے تیار کراکر ”اسعد منزل“، ”محی الدین منزل“ اور ”اسلامیہ ہال“ نام رکھا جائے۔ ”محی الدین منزل“ گاوں کے ہمدردوں کے ذریعہ تیار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: