اہم خبریں

متنازع شہریت ترمیم بل راجیہ سبھا سے منظور ۔ حق میں 125 ووٹ پڑے اور مخالفت میں 105

ووٹنگ سے پہلے 6 گھنٹے طویل بحث کی گئی، جس کے بعد بل کو قانون کی شکل دے دی گئی۔ ووٹنگ کے دوران شیو سینا غیر حاضر رہی


نئی دہلی
متنازع شہریت ترمیمی قانون راجیہ سبھا سے منظور، بل کے حق میں 125، مخالفت میں 105 ووٹ پڑے
شدید مخالفت کے باوجود متنازع شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا سے منظور ہوگیا ۔ بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران شیو سینا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ بل کی منظوری سے قبل پہلے اس کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کیلئے ووٹنگ ہوئی جو مسترد ہوگئی ۔ تجویز کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 124 ووٹ پڑے تھے ۔
ووٹنگ سے پہلے 6 گھنٹے طویل بحث کی گئی، جس کے بعد بل کو قانون کی شکل دے دی گئی۔ ووٹنگ کے دوران شیو سینا غیر حاضر رہی کیوں کہ اس نے راجیہ سبھا سے واک آوٹ کر دیاتھا جبکہ جے ڈی یو نے بل کی حمایت میں ووٹ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: