غزل

مجھکو اکیلے گھر میں بلاکر غزل کہو.

غزل
نتیجہ فکر افتخار حسین احسن
رابطہ نمبر 6202288565

آنکھوں سے میری نیند چرا کر غزل کہو.
مجھکو اکیلے گھر میں بلاکر غزل کہو.

آیا ہوں جان من تری دیدار کے لیے.
رخ سے نقاب اپنے ہٹاکر غزل کہو.

شعرو وسخن سے روح کو ملتی ہے تازگی.
میں نیند میں رہوں تو جگاکر غزل کہو.

ہوگا نصیبہ اوج پہ مجھکو یقین ہے.
اپنے پیا کو دل میں بساکر غزل کہو.

موسم خوشی کا جلد ہی آئے گا دوستو.
یہ بات ہر کسی کو بتاکر غزل کہو.

ممکن ہے آبھی جاے کبھی دل کے وہ قریب.
دیوار نفرتوں کی گراکر غزل کہو.

عزت ملے گی آپ کو احسن جہان میں.
محفل میں اس کا نام چھپاکر غزل کہو.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: