اہم خبریں

محمدفیضان نے ناظرہ قرآن مکمل

لکھنؤ،۷۱/نومبر، محمدفیضان ابن محمدفاروق ساکن آر کے ٹنڈن روڈ، قیصرباغ،لکھنؤنے 7سال کی عمر میں ماشاء اللہ حافظ وقاری محمدشفیق فرقانی کی زیرنگرانی ناظرہ قرآن مجید مکمل کرلیا۔اس موقع پر اہل خانہ واہل محلہ نے محمدفیضان کودلی مبارکباداورنیک خواہشات پیش کیں اور تحائف کے ساتھ روشن مستقبل کی دعائیں بھی دی۔محمدفیضان کے استاد قاری محمدشفیق فرقانی نے بتایا کہ بہت کم بچے ایسے ہوتے ہیں جو اتنی کم عمر میں اتنی خوش الحانی سے قرآن پاک پڑھ پاتے ہیں،اس کے لئے ہونہارشاگرد محمدفیضان اور ان کے والدین بھی بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔محمدفیضان کے والدمحمدفارق اتر پردیش اردو اکادمی میں ملازم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: