اہم خبریں

جمعیت علمائے بسنت رائے کے پیغام سے لوگوں میں بیداری کی لہر، گاوں گاوں مکاتب کے قیام کا سلسلہ شروع

جمعیت علمائے بسنت رائے کا ایک وفد کئی ہفتوں سے بلاک کی سبھی مسلم آبادی پر مشتمل بستیوں کا دورہ کر رہا ہے، جس کے بنیادی مقاصد میں لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئے تعلیمی اداروں کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے گاوں گاوں بچوں کی تعلییم و تربیت کے لیے مکاتب کے منظم سلسلہ قائم کرنے کی دعوت عمل، ہر ہر مسجد میں قرآن کریم کے ترجمہ و تفسیر کا اہتمام، معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے تجارت کا عزم، مسلمانوں کے دینی پس روی اور سیاسی پس خوردگی کے پیش نظر دینی و سیاسی مقامی لیڈر شپ کا قیام، اور 31 دسمبر 2020 جمعیت علمائے ہند کی ممبرسازی کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہر ہر فرد کو جمعیت کا بنیادی ممبر بنانا شامل ہیں۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعیت علمائے بسنت رائے کا وفد رانی پور پہنچا جہاں مسلک بریلوی سے تعلق رکھنے والے مسلم برادران ہیں، وفد نے رانی پور کی جامع مسجد میں مصلیان اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور اپنی آمد کا مقصد بتاتے ہوئے موضوعات کی اہمیت اور حساسیت کو سمجھنے کی دعوت دیتے ہوئے عملی جامہ پہنانے کی گذارش کی۔
رانی پور مسلم اکثریتی گاوں میں جہاں تقریبا سات سو مسلمانوں کے گھر ہیں ۔ یہاں ایک قدیم ادارہ ہے، جس کا نام مدرسہ مصباح العلوم اہل سنت رانی پور ہے، لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے مدرسہ بند ہے۔
وفد اب تک 41 بستیوں میں جاچکا ہے، اور مزید 13 بستیوں کا دورہ باقی ہے، آج بودرا، پھسیا کا دورہ ہوا، جب کہ گذشتہ کل رانی پور اور بیلسر کا دورہ کیا گیا تھا۔ وفد نے آج دورہ کیے گئے گاوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ لوگ بیدار ہورہے ہیں، علما اپنی ذمہ داریوں کے تئیں فکر مند ہیں اور گاوں گاوں میں مکاتب کا نظم کیا جارہا ہے۔ وفد نے اپنی محنت کو بار آور دیکھ کر دلی سکون محسوس کیا۔
وفد میں‌مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی جمعیت علمائے ہند، مولانا مفتی محمد نظام الدین صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ و ناظم اعلیٰ‌جمعیت علمائے بسنت رائے، مفتی محمد زاہد امان قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے بسنت رائے، مولانا محمد سرفراز قاسمی خازن جمعیت علمائے بسنت رائے، قاری محسن صاحب، مولانا منصور الحق بیلسر صاحب ، مولانا غلام حیدر صاحب رانی پور کے علاوہ دیگر کئی مقامی اہم شخصیات شریک تھیں.

Related Articles

One Comment

  1. ماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالی تمام دورےکنندگان کی محنت کوقبول فرمائےآمین.اورمابقیہ بستیوں کادورہ آسانیوں سےطے فرمادےآمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
%d bloggers like this: