اہم خبریں

مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی کا جشن

بھاگلپور بہار / رپورٹ : مفتی سفیان القاسمی

مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ میں 76 ویں یوم آزادی کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا، اس موقع پر ترنگا ریلی بھی نکالی گئی، جس میں مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ شریک تھے ، مدرسہ میں 9:00 بجے صبح پرچم کشائی کی گئی جس میں مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ مدرسہ کے اراکین، بہی خواہ اور یہاں کے معزز حضرات شریک تھے، یہ سارے مناظر دید کے قابل تھے کیونکہ پورے پروگرام کو بہت ہی منظم انداز میں ترتیب دیا گیا تھا اور ظاہری سجاوٹ بھی دلکش تھی بعد ازاں ایک دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی ہوا جس میں طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی تلاوت تقریر، اور نعت وغیرہ سے سامعین کو محظوظ کیا، اس پروگرام میں اساتذہ کا بھی خطاب ہوا جس میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اخیر میں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد فاروق صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مفتی زبیر صاحب قاسمی ، مفتی سحبان صاحب قاسمی ،مفتی شبیر صاحب قاسمی قاری مختار صاحب وغیرہ وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: