اہم خبریں

مرکزی کمیٹی کی نگرانی میں جمعیۃ علماء دہلی کی پانچ ضلعی یونٹوں کا انتخاب مکمل

نئی دہلی 10/ مارچ 2021ء
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مقرر کردہ سہ رکنی کمیٹی (*جن میں مولانا قاری شوکت علی ویٹ رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علما ء ہند، مولانا یحیی کریمی صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب اور جناب ذہین احمد مدنی سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش شامل ہیں) کی نگرانی میں آج سے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی ضلعی اکائیوں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،

[1]آج صبح دس بجے ضلع شاہدرہ جمعیہ یونٹ کا انتخاب عمل میں آیا جو جامع مسجد مرکز والی سیماپوری میں ہوا۔اس انتخاب میں مولانا عبدالکریم مفتاحی کو صدر، مولانا محمد مستقیم قاسمی کو ناظم، مفتی محمد افسر قاسمی اور جناب طاہر عرشی کو نائب صدر اور مولانا محمد اسلام الدین قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر 24ارکان منتظمہ ضلع اور جمعیۃ علماء کے کئی اہم ذمہ دار بالخصوص مولانا غیوراحمد قاسمی، قاری ہارون اسعدی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

{2]اس کے بعد دوپہر بارہ بجے مقررہ وقت پر ضلع شمال مشرق دہلی کا انتخاب نور مسجد پرانا مصطفی آباد میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور سے مفتی محمد شاہد قاسمی گوتم پور دہلی کو صدر منتخب کیا گیا، جب کہ مفتی شکیل احمد اور مفتی امجد کو نائب صدر، مولانا اخلاق قاسمی کو ناظم اور قاری محمد ارشا د کو خازن منتخب کیا گیا، اس ضلع میں کل 64 ارکان منتظمہ اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا عابد قاسمی، قاری ہارون اسعدی سمیت کئی بڑے اہم ذمہ دار بھی شریک مجلس ہو ئے۔

{3] ا س کے بعد ۳ /بجے سہ پہر مشرقی دہلی ضلع کا انتخاب،مدرسہ اظہار العلوم میں منعقد ہوا، جس میں مولانا زاہد صاحب کو صدر، مولانا محمد یامین اور ڈاکٹر انظار احمد کو نائب صدر، ڈاکٹر مشتاق سکریٹری، بھائی الیاس کو خازن منتخب کیا گیا۔ان جگہوں پر بھی مرکزی کمیٹی اور جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ذمہ داران موجود تھے۔

{4]شام بعد نماز مغرب مدرسہ تعلیم القرآن میر درد روڈ ںئی دہلی پر *جمعیت علماء ضلع نئی دہلی* کا انتخاب ہوا۔ انتخاب میں صدر کے طور پر *مولانا قاسم نوری* منتخب*ہوئے۔ جب کہ نائب صدر کے طور پرمولانا ابو بکر کوثر مظاہری اور رفیق احمد عرف لڈو، ناظم حاجی اسعد میاں اور خازن جناب محمد مبشر صاحب ، ۱َ َبہادر شاہ ظفر مارگ منتخب ہویے۔ اس میٹنگ میں جمعیت علماء مرکزی دفتر سے کئی اہم ذمہ دار شریک ہوئے۔ بالخصوص مولانا نجیب اللہ قاسمی، مولانا شفیق قاسمی، مولانا یسین جہازی، مولانا غیور قاسمی ڈاکٹر ابو مسعود اور دہلی ترکمان گیٹ مسجد کے امام مولانا غیاث مظاہری وغیرہ۔۔ مولاناقاری نوشاد کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا۔ جمعیت علماء دہلی کے صدر مولانا عابد قاسمی صاحب سمیت دہلی کے کئی اہم ذمہ دار بھی شریک ہویے۔

[5]بعد نماز عشا جمعیت علماء چاندنی چوک کا انتخاب ہوا۔ جہاں س عبدالسبحان صاحب صدر منتخب ہویے۔ جب کہ نائب صدر مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا عاقل، ناظم جناب محمد حسنین اور خازن جناب محمد تسلیم منتخب ہویے۔ جمعیت علماء چاندنی چوک کے پچھلے ٹرم کے ناظم بھائی اسلام الدین نے رپورٹ پیش کی اور مولانا اسلام الدین قاسمی صاحب سیما پوری نے دعا فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: