اہم خبریں

مسلمانوں کی ترقی کے لئے دینی و عصری دونوں تعلیم ضروری ہے : مولانا عرفان مظاہری

بنسی پور میں تعلیمی بیداری کانفرنس سے علماء کرام کا خطاب

گڈا جھارکھنڈ

مسلمانوں کی ترقی کے لئے ضروری ہےکہ وہ دینی تعلیم اور عصری تعلیم دونوں پر توجہ دیں، ملت کی ضرورت صرف علماء ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر انجینئر اور وکیل بھی ہیں لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں، ان خیالات کا اظہار بنسی پور میں منعقد ایک عظیم الشان تعلیمی بیداری کانفرنس سے صدر جلسہ پیر طریقت عارف باللہ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب مظاہری سابق ناظم اعلی جمعیۃ علماء سنتھال پرگنہ جھارکھنڈ نے کیا. انھوں نے کہا کہ صرف علم ہی کافی نہیں بلکہ علم پر عمل ضروری ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ بزرگان دین سے ہمارا والہانہ تعلق ہو. مولانا شمیم صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد گل عزیز پرولیا بنگال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلمانوں میں فضول خرچی اور نام و نمود کے لئے پیسہ کو پانی کی طرح بہانا ایک عام سی بات ہے جبکہ ان کے پاس اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لئے پیسوں کی قلت ہو جاتی ہے یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے، ان کے علاوہ کئ اور مقررین نے پر مغز خطاب کیا ان میں مولانا صابر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء رانچی، مولانا سرفراز صاحب قاسمی ، توقیر عثمانی وغیرہ ہیں مفتی عاقب صاحب قاسمی کی تلاوت سے کانفرنس کا آغاز ہوا شاعر اسلام شریف عطائی اور شاعر اسلام عمران بنسی پوری نے اپنی نعت و نظم سے مجلس کو گل و گلزار بناءے رکھا. مفتی سفیان ظفر قاسمی استاد مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے. مجلس بعد مغرب شروع ہو دو بجے رات اختتام کو پہنچی اخیر مولانا شمیم صاحب قاسمی کی پر مغز دعا ہوئی. اس موقع پر جناب قاری عمران صاحب نے کہا کہ جامعہ فاطمہ اور مبارک انگلش میڈیم اسکول بنسی پور میں رمضان کے بعد ان شاء اللہ باضابطہ تعلیم شروع ہو جاءے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: