اہم خبریں

مسلمان شب برات اپنے گھروں میں ہی رہ کر نمازوں ذکرواذکار کا اہتمام کریں اور سوشل ڈسٹنسک وحکومتی قوانین پرعمل کریں:یاسین صدیقی قاسمی

بھاگلپور (اسٹاپ رپوٹر)
شب برأت کی تاریخ نزدیک آتی جا رہی ہے اور اس وقت پوری دنیا وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ماہرین کے ذریعہ وائرس سے بچنے کیلئے سوشل ڈسٹنسنگ کولازمی قرار دیا جا چکاہے۔ کثیر تعداد میں لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوں اس لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیاگیا ہے۔ بلا تفریق مذہب تمام عبادت گاہوں پر لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا جا چکا ہے۔ اس لئے تمام مسلمان شب برأت میں اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادت کریں اور وہیں سے ایصال ثواب کریں اور قبرستان ہرگز نہ جائیں اور مسجدوں سڑکوں پر بھیڑ نہ لگائیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار معروف نوجوان عالم دین مولانا یاسین صدیقی قاسمی بھاگلپوری ناظم تعلیمات جامعہ منبع العلوم ٹرونیکاسیٹی غازی آباد نے اخباری نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ امسال لاک ڈاؤن کے درمیان ہی شب برأت بھی آ رہی ہے۔ شب برأت کے روز مسلمان کثیر تعداد میں قبرستان جاکر قبروں کی زیارت کرکے اپنی آخرت کو یادتے ہیں اور دنیا سے چلے گئے اپنے رشتہ دار، دوست واحباب کیلئے مغفرت اور بلندیئ درجات کی دعاء مانگتے ہیں۔ مولانا نے کہا مذہب اسلام نے کسی بھی انسان کو خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے منع کیا ہے۔ بھیڑ میں اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے احتیاط کے طور پر امسال تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ شب برأت کے روز اپنے گھروں میں ہی رہ کر دنیا سے چلے گئے اپنے عزیز رشتہ داروں، متعلقین، دوست و احباب کے لئے ایصال ثواب کریں۔ اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اپنے ملک ہندوستان،پوری دنیااورتمام مخلوقات کیلئے کورونا اور اس جیسی تمام وبائی امراض سے نجات کیلئے اللہ سے خصوصی دعاء مانگیں۔ شب برأت میں اللہ تعالیٰ اپنے تمام بندوں کی طرف خاص متوجہ ہوتا ہے۔ اس لئے اس دن اپنے گھروں میں رہ کر زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اللہ کو خوش اور راضی کریں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے اللہ ہم سے ناراض ہو جائے۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ اس دن نہ مسجدوں میں جمع ہوں نہ قبرستان میں اور نہ ہی سڑکوں پر نکل کر مجمع لگائیں اس کو ضرور ی سمجھ کر اس پر ہر حال میں عمل کریں بالخصوص ہمارا نوجوان طبقہ اس پر توجہ دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: