اہم خبریں

مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی حضرت مولاناسجادؒکےبعد

مفتی اخترامام عادل قاسمی مہتمم جامعہ ربانی منورواشریف ،سمستی پور

حضرت مولاناسجادصاحبؒ کےوصال کےبعد”بہارمسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی” کی صدارت پرجناب قاضی احمدحسین صاحب فائزہوئے،۲۱/جون ۱۹۴۲؁ء (۶/جمادی الثانیۃ ۱۳۶۱؁ھ)کو پارٹی کی مجلس عاملہ کاجلسہ زیرصدارت نواب تجمل حسین صاحب بارایٹ لاء پھلواری شریف میں منعقد ہوا،جس میں حسب ذیل حضرات نےشرکت کی:
۱-مولاناعبدالصمدرحمانیؒ
۲-نواب تجمل حسین صاحب
۳-مسٹریونس بیرسٹر
۴-مولاناسیدمنت اللہ صاحب
۵-مولاناخلیل احمدصاحب ایڈوکیٹ
۶-قاضی احمدحسین صاحب
۷-مولانایسین صاحب
۸-عبدالباری فاطمی صاحب
۹-زکریافاطمی صاحب
اسی مجلس میں جناب خلیل احمدبیرسٹرجج کی تجویزاورمولاناسیدمنت اللہ رحمانی کی تائیدپرقاضی صاحب کوصدرمنتخب کیاگیا ۔
اس طرح حضرت مولاناؒکےمخلصین آپ کےبعدبھی کچھ دنوں تک اس سیاسی یادگارکواپنےسینےسےلگائےرہے،پھرملک میں حالات تبدیل ہوئے، ذہنوں میں انقلاب آیااورغیرمسلم ہندوستان میں مسلمانوں کایہ عظیم سیاسی پلیٹ فارم قصۂ ماضی بن گیا۔رہےنام بس اللہ کا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: