غزلمضامین

معلوم نہیں کیا ہے یہ کرونا وائرس

نتیجہء فکر : ( مفتی)سفیان ظفر قاسمی
مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی گڈا جھارکھنڈ 9955958633

کہتے ہیں کہ وبا ہے یہ کرونا وائرس
اک پُر خطر بلا ہے یہ کرونا وائرس

فطرت کے جو قانون سے کرتے تھے بغاوت
ان کے لیے سزا ہے یہ کرونا وائرس

دنیا میں ہیں فرعون کئی، ان کے واسطے
موسی کی اک عصا ہے یہ کرونا وائرس

ہے عارفوں کا قول، ستائے گئے ہیں جو
ان کی ہی بد دعا ہے یہ کرونا وائرس

پل بھر میں ختم کر دیا سائنس کا غرور
وہ مرض لا دوا ہے یہ کرونا وائرس

اب تک تو لے چکا ہے ہزاروں کی جان یہ
اک وحشی درندہ ہے یہ کرونا وائرس

خوف و ہراس لوگوں پہ طاری ہے اس طرح
گویا کہ اژدھا ہے یہ کرونا وائرس

شاید کہ ہے ہمارے گناہوں کا نتیجہ
مہلک بلاشبہ ہے یہ کرونا وائرس

اللہ کو راضی کرو، یہ قہر ہے اس کا
انساں میں جو آیا ہے یہ کرونا وائرس

کیا گل کھلاءےگا یہ ابھی اور اے ظفر
معلوم نہیں کیا ہے یہ کرونا وائرس

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: