اہم خبریں

جامعہ اسلامیہ سین پور میں تقریب ختم قرآن، مفتی راشد اعظمی استاد دار العلوم دیوبند نے دعا کرائی

گڈا جھارکھنڈ/ مفتی محمد سفیان القاسمی

جامعہ اسلامیہ سین پور گڈا میں تکمیلِ قرآن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مفتی راشد صاحب اعظمی استاد دار العلوم دیوبند نے مختصر سا خطاب کیا اور دعا کرائی، انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن بچوں نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے صرف وہی قابل مبارکباد نہیں بلکہ ان کے والدین، ان کے اساتذہ اور مدرسے کے تمام ذمہ داران اور کارکنان بھی قابل مبارک اور اجر و ثواب کے مستحق ہیں.

واضح رہے کہ ادھر حال ہی میں آٹھ دس بچوں نے حفظ قرآن مکمّل کیا اسی مناسبت سے11 مارچ کو دو پہر، تقریب ختم قرآن کے عنوان سے یہ پروگرام منعقد ہوا، اس میں دار العلوم کے استاد مولانا منیر الدین احمد عثمانی ،مولانا مفتی عبد الغفور مظاہری، مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ بھاگل پور، مولانا محمد مسلم صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد بادل بیگ دہلی،مولانا کلیم الدین، اعظم پوری، مولانا محمد نعمان مظاہری مہتمم جامعہ ہذا،مفتی نور الدین قاسمی، مفتی عباد الرحمن قاسمی، دیگر اساتذۂ کرام، طلبہ اور قرب و جوار کی معزز شخصیات مولانا عبد الستار اصلاحی وغیرہ تشریف فرما تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: