مضامین

مقامی جمعیت علما اور وارڈ جمعیت علما اس طرح بنائیں

محمد یاسین جہازی 9891737350

مقامی جمعیت علما اور وارڈ جمعیت علما اس طرح بنائیں
محمد یاسین جہازی
14 فروری 2021 اتوار کو ٹرم 2021-2023 کے لیے ممبر سازی وقت کا ختم ہوگیا۔ اب 15 فروری 2021 سوموار سے مقامی اور ضلعی جمعیت علمائے ہند کے انتخاب کی تاریخ شروع ہوگئی ہے، جس کی آخری تاریخ 10 مارچ بروز بدھ ہے یعنی کل 23 دنوں میں مقامی اور ضلعی جمعیت کا انتخاب کرانا ضروری ہوگا۔ انتخاب کے قواعد، شرائط اور طریق کار سے آپ واقف ہیں۔ خلاصہ کچھ اس طرح ہے:
انتخاب سے پہلے
(1) 15 فروری 2021 کو پرشدہ ممبری رسید، سادہ ممبری رسید اور ممبری فیس کی پوری رقم مقامی جمعیت کے دفتر میں جمع کردیں۔
(2) ساتھ ہی جتنے بھی ممبران بنے ہیں، ان کی مکمل فہرست بناکر مقامی جمعیت کے دفتر میں جمع کردیں۔
(3) سو ممبران بنانے پر ایک شخص مجلس منتظمہ کا رکن بننے کا اہل ہوتا ہے۔ اس طرح کے جنتے بھی اہل افراد ہیں، ان کی بھی ایک فہرست بناکر تاریخ انتخاب سے کم از کم 4 دن پہلے مقامی جمعیت کے دفتر میں جمع کردیں، تاکہ ان کی امیدواری کے صحیح ہونے کا جائزہ لیا جاسکے۔
(4) انتخاب کی تاریخ سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے تاریخ انتخاب کا اعلان کریں۔
(5) انتخاب میں شفافیت لانے کے لیے بالائی جمعیت سے کوئی افسر انتخاب مقرر کرلیں۔
مجلس انتخاب میں
(1) کم از کم 100 مقامی ممبران پر (اور دیہات میں 30 مقامی ممبران بننے پر) مقامی جمعیت تشکیل دیں۔
مجلس منتظمہ کی تشکیل
(2) میٹنگ میں شریک ممبر بنانے والے افراد کو پہلے مجلس منتظمہ کی تشکیل کرتے ہوئے، اس کا ممبر بنائیں گے۔
(3) اگر1000 (ایک ہزار) یا اس سے کم ممبر سازی ہوئی ہے تو 21 افراد کو مجلس منتظمہ کا رکن بنائیں گے۔
(4) اگر1000 (ایک ہزار) سے زائد ممبرسازی ہوئی ہے تو ہر ایک 100 ممبران پر ایک شخص کو مجلس منتظمہ کا رکن بنائیں۔
(5) بالخصوص یاد رہے کہ ممبران کی اتنی ہی تعداد درست مانی جائے گی، جتنے افراد کی ممبرسازی کی فیس (10) دس روپے کا ایک ثلث (3.33) تین روپے تینتیس پیسے ضلع جمعیت کو ادا کردیا گیا ہو۔
(6) اراکین منتخب کرنے کے بعد عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔
(7) عہدیداران میں ایک صدر، ایک ناظم، ایک خازن اور ان کے نائبین کو منتخب کریں گے۔
(8) عہدیدار انھیں افراد کو منتخب کریں گے جو:
(الف) مجلس منتظمہ کا رکن ہو۔
(ب) ایکٹیو ممبر ہو۔
(ج) اور عہدہ فیس سالانہ تین سو روپے ادا کرے۔
مجلس عاملہ کا انتخاب
(1) منتخب صدر مجلس عاملہ کی تشکیل کرتے ہوئے اراکین کا انتخاب بذریعہ نامزدگی کرے گا۔
(4) اگر ابتدائی ممبران کی تعداد ایک ہزار یا اس سے کم ہو تو 6 ? افراد کو مجلس عاملہ کے رکن بنائے جائیں گے۔
(5) اگر ابتدائی ممبران کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو تو 8 افراد کو رکن بنائے جائیں گے۔
(6) اور آخر میں افسر انتخاب انتخاب کی مکمل تفصیلات: تاریخ، مقام، وقت، اسمائے عہدیداران اور مجلس منتظمہ کے اراکین کے نام پر مشتمل نقشہ انتخاب کی ایک کاپی جمعیت علما ضلع کو، دوسری کاپی صوبہ کو اور تیسری کاپی مرکز جمعیت علمائے ہند کو بھیجے گا۔
ضلع جمعیت میں نمائندگی
(1) اگر پورے ضلع کی مقامی ممبر سازی دس ہزار سے کم ہے تو سبھی مقامی جمعیتوں سے مجموعی طور پر 21افراد کو مجلس منتظمہ ضلع جمعیت کے لیے نمائندہ منتخب کیا جائے گا۔
(2) اگر پورے ضلع کی مقامی ممبر سازی دس ہزار سے زائد ہے، تو ایک ہزار مقامی ممبران پر ایک شخص کومجلس منتظمہ ضلع جمعیت کے لیے نمائندہ منتخب کیا جائے گا۔
(3) ان منتخب نمائندگان کا مقامی جمعیت کی مجلس منتظمہ کا رکن ہونا ضروری ہے۔
(4) نمائندگان کا انتخاب مقامی جمعیت کے صدر اور ناظم کے صوابدید پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: