مضامین

مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد بہاری: ولادت باسعادت

مفتی اخترامام عادل قاسمی مہتمم جامعہ ربانی منورواشریف ،سمستی پور

فصل اول
ولادت باسعادت
نالندہ سے دوکلومیٹر دور تاریخی بستی "پنہسہ "(Panhassa)میں مولوی سیدحسین بخش صاحبؒ کے گھرمیں حضرت مولانامحمدسجادؒ کی ولادت باسعادت صفر ۱۲۹۹؁ھ مطابق دسمبر۱۸۸۱؁ء میں ہوئی ، بعض حضرات نے تاریخ ولادت صفر ۱۳۰۱؁ھ مطابق دسمبر ۱۸۸۳؁ء نقل کی ہے ،لیکن تاریخی اصول پر پہلاقول زیادہ لائق ترجیح ہے ۔
اسم گرامی "محمد سجاد”رکھاگیااورکنیت”ابوالمحاسن "تھی ۔
آپ کےداداکانام سیدفریدالدین ،ناناکانام سیدداؤدعلی اوروالدہ ماجدہ کانام بی بی نصیرن(نصیرالنساء)تھا۔
والدماجد
مولانامحمدسجادؒ کے والد ماجد مولوی حسین بخش ؒ صاحب انتہائی دیندار متقی اور صوفیانہ مشرب کےحامل تھے،ریاست،وجاہت،اوراخلاقی بلندی وراثتاًاپنےوالدگرامی سیدفرید الدین صاحب سے ملی تھی ،پورےخطہ میں آپ تقدس مآب نظروں سے دیکھے جاتے تھے ، انہوں نےعربی کی تعلیم حاصل کی تھی ،لیکن تعلیم مکمل نہ کرسکے،کچھ دنوں باہر درس وتدریس کامشغلہ رکھا،پھر اپنے آبائی گاؤں” پنہسہ”چلےآئےاورآبائی ذریعۂ معاش کاشتکاری وزمینداری میں مشغول ہوگئے ، زمینداری کے علاوہ کچھ ٹھیکہ داری کا کام بھی کرلیتے تھے، ساری زندگی یہی مشغلہ رہا ۔
بڑے وسیع الاخلاق اور مہمان نواز تھے ،گھر کبھی مہمانوں سے خالی نہ رہتاتھا،راجگیر جانے آنے والےلوگ کم ازکم ایک وقت ضرور آپ کےمہمان ہوتے،اس طرح اس گھر کی شہرت دور دورتک پہونچ گئی تھی ،آپ کاانتقال ۱۳۰۴؁ھ مطابق ۱۸۸۶؁ء میں ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: