مضامین

مولانا اسرار الحق قاسمی رح کے سانحہ ارتحال پر خصوصی اشاعت کے لیے پیغام مولانا عبد الحمید نعمانی صاحب جنرل سیکرٹریآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت

جن کا نام، کام اور کردار کے سبب زندہ و تابندہ رہتا ہے ان میں درویش صفت رہنما، عالم دین، ملت اسلامیہ کے سیاسی نمائندگی کرنے والے، مولانا اسرار الحق قاسمی رح بھی تھے، مرنے کے بعد ہم لوگ جس طرح ان کا مرثیہ پڑھ رہے ہیں اگرزندگی میں اس کا 50 % بھی قدر و توقیر کرتے تو وہ اور زیادہ کچھ کر سکتے تھے، یہ سب جانتے اور دیکھتے رہے ہیں کہ وہ سادگی، لحاظ داری اور قناعت پسندی کا نمونہ تھے، ہرحال میں اپنی وضع اور رنگ میں رہے، جب نہیں ملا تو اور جب مل گیا تو دونوں حالت میں یکساں رہے، عہدہ اور بڑے منصب پر فائز ہونے کے بعد بہت کم لوگ حد اور سابقہ ہیت حالت میں میں رہ پاتے ہیں سیاست میں اور بھی ، سیاست حیثیت تو عموماً لوگوں کو بگاڑ دیتی ہے، لیکن مولانا اسرار الحق قاسمی رح پہلے کو یاد کرتے ہوئے بعد میں بھی نہیں بدلے، بڑوں کا احترام اور چھوٹوں کا خیال و لحاظ کرنا نہیں بھولے، ہم نے مولانا قاسمی رح کو دونوں دور اور وقت میں دیکھا ہے، وقت بدل گیا لیکن وہ نہیں بدلے، گویا کہ انھوں نے وقت کو بتا دیا کہ ہم تمہاری طرح بدلنے والے نہیں، کوئی سالانہ کلینڈر نہیں ہیں، وہ کشن گنج کے موضع ٹپو تارا باڑی میں پیدا ہوئے اور گزرتے وقت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے، لیکن اپنے ماضی اور مٹی کو فراموش نہیں کیا، غالباً اسی لیے ان کو موجودہ لوگ یاد کر رہے ہیں، بیگو سرائے کے مدرسے کے استاذ، جمعیتہ علماء ہند کے سکریٹری اور جنرل سیکرٹری، تعلیمی ملی فاؤنڈیشن کے صدر، ملی کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری و نائب صدر، اور لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے ان کی خدمات اور جدوجہد کی جو تاریخ ہے، اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، مدارس و مکاتب کاقیام، ان کی سر پرستی، مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام بھی صدقہ جاریہ کے طور پر اعمال صالحہ میں اضافہ کرتا رہے گا، اللہ رب العزت مولانا قاسمی رح اعلی مقام عطا فرمائے اور درجات بلند کرے ، مولانا قاسمی رح کو ہمارا، ان کے پس ماندگان اور لواحقین کا خراج تحسین یہی ہوگا کہ ان کے جاری کام کو جاری رکھا جائے بلکہ اسے آگے لے جانے کی کوشش کی جائے، فقط والسلام ۔
عبدالحمید نعمانی ،جنرل سیکرٹری، آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ ،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، 17/12/2018

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: