اہم خبریں

مولانا سید حمزہ حسنی ندوی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے – – – مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی

مولانا سید حمزہ حسنی ندوی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے – – – مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی
پٹنہ 7مءی ( عبد الرحیم برہولیا وی)٢٤رمضان کو مغرب سے قبل یہ اندوہناک خبر ملی کہ مولانا سید حمزہ حسنی ندوی ناظر عام اور نائب ناظم ندوۃ العلماء کا انتقال پر ملال ہو گیا. اناللہ وانا الیہ راجعون. وہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مد ظلہ کے داماد بھی تھے. ندوہ کے سفر کے دوران میری کئی ملاقاتیں ان سے تھیں. وہ ایک سنجیدہ باوقار عالم دین، اچھے منتظم اور کہنا چاہیے کہ اس پیرانہ سالی میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی دامت برکاتہم کے دست و بازو تھے مولانا حمزہ حسنی کا انتقال دارالعلوم ندوۃ العلماء ،ملت اسلا میہ اور حضرت مولانا کے خانوادے کا بڑا نقصان ہے. وہ بڑی صلاحیت کے حامل انسان تھے اور مستقبل میں ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں. ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا. مفتی صاحب نے فرمایا کہ یقیناً یہ بڑا حادثہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پورے خانوادے پر صبرو سکینت کی بارش برسائے. آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close