اہم خبریں

مولانا محمود مدنی کو دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا رکن بناءے جانے پر مبارکباد؛ : مولانا عبد العزیز قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گڈا

گڈا جھارکھنڈ/ رپورٹ : مفتی سفیان ظفر قاسمی

کل دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے مولانا محمود مدنی کو مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا ہے، ایشیا کے اس عظیم علمی و دینی مرکز کی مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کئے جانے پر مولانا عبد العزیز صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گڈا و مہتمم جامعہ حسنیہ ملکی ہنوارہ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اس انتخاب پر مجلس شوری بھی قابل مبارک ہے کہ اس نے دار العلوم دیوبند کی شایانِ شان ایسی معتبر اور با وقار شخصیت کو رکن کے طور پر منتخب کیا اور مولانا محمود مدنی بھی قابل مبارک ہیں کہ ان کی صلاحیت اور خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا.
مولانا عبدالعزیز صاحب نے مزید کہا کہ دار العلوم دیوبند کی روایت ہمیشہ یہی رہی ہے کہ یہاں صلاحیت کے ساتھ صالحیت کو ترجیح دی جاتی ہے، مجھے پوری امید ہے کہ دار العلوم دیوبند کی ہمہ جہت خدمات میں مولانا محمود مدنی کا پورا تعاون شامل رہے گا. جمعیۃ علماء ضلع گڈا اس فیصلے سے بے حد خوش ہے، اللہ سے دعا ہے کہ ملک کے مشکل حالات میں اللہ تعالیٰ مدارس مساجد اور مکاتب کی حفاظت فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close