اہم خبریں

مہاراشٹر میں سیاسی الٹ پھیر: شرد پوار بولے، حکومت ہم بنائیں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے

شرد پوار نے کہا کہ نہ ہی این سی پی کے ارکان اسمبلی اور نہ ہی کارکنان بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں سیاسی الٹ پھیر کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار اور شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ شرد پوار نے کہا کہ نہ ہی این سی پی کے ارکان اسمبلی اور نہ ہی کارکنان بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ہم بی جے پی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں حکومت ہم ہی بنائیں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ہمارے پاس تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سپریا سولے پر کہا کہ ان کی دلچسپی مرکز کی سیاست میں نہیں ہے۔

وہیں، شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جو کھیل چل رہا ہے اسے پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ مینڈیٹ کا ہم نے احترام کیا ہے۔ بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جوڑنے کا کام کرتے ہیں جبکہ بی جے پی توڑنے کا کام کر رہی ہے۔ یہ حکومت اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کر پائے گی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں دن کے اجالے میں کرتے ہیں۔ بی جے پی نے چوری چھپے سرکار بنائی۔ ایسا ہی انہوں نے بہار اور ہریانہ میں بھی کیا-

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: