غزل

مہرباں جس پر خدا ہو جاءے گا

*طرحی غزل*
*ازقلم🖋*افتخار حسین احسن*
*رابطہ6202288565*

مہرباں جس پر خدا ہوجاے گا.
ہے یقیں اس کا بھلا ہوجاے گا.

جب قیامت آےگی نزدیک تو.
نیک انساں بھی برا ہوجاےگا.

دیکھ لینا جلد ہی چاروں طرف.
دین کا گلشن ہرا ہوجاے گا.

چار دن کی زندگی ہے یاد رکھ.

*یہ جہاں سارا فنا ہوجاے گا*

راہ سنت پر چلو ورنہ خدا.
ایک دن احسن خفا ہوجاے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: