اہم خبریں

مہگاواں میں اسد الدین اویسی کو دیکھنے کے لئے امڈا سیلاب

جہازی میڈیا کی گراونڈ رپورٹ

گڈا جھارکھنڈ
جھارکھنڈ میں گڈا ضلع کے تحت واقع مہگاواں اسمبلی حلقہ میں ایم آئی ایم کے امیدوار اشوک سنگھ کے پر چار کے لئے پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی نیانگر آنے والے تھے، 15 دسمبر کو 10:30 بجے دن ان کا خطاب ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ نہیں آسکے

ان کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا سیلاب امڈ پڑا تھا ایک اندازے کے مطابق پچاس ہزار سے زائد لوگ تھے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، اور ان میں بھی کافی تعداد مہگاواں حلقہ سے باہر کی تھی یعنی سنہولہ، دھوریا، اکچاری بسنت راءے پتھر گاواں اور گڈا حلقہ کی اور جو لوگ مہگاواں حلقہ کے تھے وہ بھی صرف ان کو دیکھنے اور ان کی تقریر سننے آءے تھے، جس سے بھی بات ہوئی کسی نے یہ نہیں کہا کہ مجھے اس امیدوار کو ووٹ بھی دینا ہے. بلکہ یہ کہا کہ ہم اویسی کو صرف دیکھنے آءے ہیں بر ملا کئی لوگوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ بی ٹیم ہے اس لیے اس کو ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ بی جے پی کو ڈائریکٹ دیا جائے. کسی نے یہ بھی کہا کہ اس کو ووٹ دیجئے یا بی جے پی کو دونوں برابر ہے ہر دو صورت میں بی جے پی ہی کامیاب ہوگی. ایک آدمی نے کہا کہ مجلس کو جتانا چاہئیے پوچھا گیا آپ کس حلقہ سے ہیں تو کہا گڈا سے، اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ ووٹ دینے والی بھیڑ نہیں تھی. اور بھیڑ کا بڑا حصہ دوسرے حلقہ سے تھا حالانکہ اسٹیج سے کئی پر جوش مقررین نے خطاب کیا اور صرف آگے موجود چند لوگوں نے تائید کی جس سے اندازہ ہوا کہ کچھ لوگ ووٹ دینے والے بھی ہیں مگر لگتا نہیں کہ ایم آئی ایم مہگاواں حلقہ سے کوئی کمال دکھا سکے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: