اہم خبریں

مہگاواں میں ہوگا کالے قانون کے خلاف دھرنے کا آغاز، نیانگر میں میٹنگ 19 فروری کو

گڈا جھارکھنڈ/محمد سفیان قاسمی

سرکار کالے قانون کے تئیں جس طرح اڑیل رویہ اپنا رہی ہے، ہندوستان کے عوام میں اس کے خلاف غصہ اور اشتعال بڑھتا جا رہا ہے اور دھرنے و احتجاج کا دائرہ دن بدن وسیع ہوتا جارہا ہے، ہندوستان کے چپہ چپہ پر احتجاجی مظاہرہ کے بعد اب مسلسل دھرنے پر بیٹھ کر عوام سرکار سے نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں

اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر گڈا ضلع کے مہگاواں انومنڈل میں بھی کالے قانون کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کی غرض سے 19 فروری بدھ کو نو بجے دن نیانگر کی عیدگاہ کے احاطے میں ایک عام میٹنگ ہوگی جس میں مہگاواں انو منڈل کے تحت آنے والے تمام بلاک کے لوگ شامل ہوں گے، یہ اطلاع مفتی اقبال قاسمی نے دی، انھوں نے کہا کہ 17 فروری کو دستور بچاؤ دیش بچاؤ کمیٹی کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ مولانا نعمان مظاہری کی صدارت میں ملکی میں ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ 19 فروری کو ایک عام میٹنگ نیانگر میں ہوگی جس میں دھرنے کے تعلق سے لائحۂ عمل طے کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ مہگاواں انومنڈل میں واقع تمام گاؤں کے با شعور افراد سے مذکورہ کمیٹی نے گزارش کی ہے کہ وہ بلا لحاظ مذہب و مسلک آئین بچانے کے لئے ہونے والی اس میٹنگ میں ضرور شرکت کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: