اہم خبریں

مہیش پور، بانکا میں 12 اپریل کو ہونے والا عظیم الشان اجلاس عام ملتوی

بانکا، بہار / مفتی محمد سفیان القاسمی

مورخہ 12 اپریل، اتوار کو دار العلوم الاسلامیہ مہیش پور بانکا، بہار میں ہونے والا عظیم الشان جلسہء دستار فضیلت ملتوی ہو گیا ہے، ملتوی کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے پیش نظر لیا گیا ہے، اس کی اطلاع مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد اسلم قاسمی نے جہازی میڈیا کو دی.

واضح رہے کہ اس اجلاس میں چھ حفاظ کرام کی دستار بندی ہونی تھی اور اس میں گڈا، بانکا اور بھاگلپور کے ساتھ ملک کے مؤقر علماء کرام تشریف لانے والے تھے جن میں مولانا احمد نصر بنارسی، مولانا نعمان مظاہری، مفتی نوشاد قاسمی، مفتی سفیان ظفر قاسمی ،مفتی خالد سیف اللہ چترویدی، مفتی جنید قاسمی، مولانا عطاء الرحمن مفتاحی، مفتی فردوس قاسمی، مولانا محمد اویس، قاری خلیل احمد، شریف عطاءی اور دیگر علماء کرام کے اسماء گرامی شامل ہیں، اجلاس کا دوبارہ انعقاد کب ہوگا اس کے بارے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا اور اس کا اعلان کر دیا جائے گا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: