غزل

میرے احوال پر کر نظر یاخدا

مناجات
ازقلم افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر.6202288565.

میرے احوال پر کر نظر یاخدا.

ہے پریشان اب ہر بشر یاخدا.

معترف ہو جہاں میرے اخلاق کا.

میری باتوں میں دے وہ اثر یاخدا.

ہے وبا سے پریشان سارا جہاں.

ابر رحمت ذرا ہو ادھر یاخدا.

در بدر پھر رہے ہیں یہاں نوجواں.

زندگی کیسے ہوگی بسر یاخدا.

مجھکو توفیق دے روز کرتا رہوں.

ہر گھڑی ذکر شام وسحر یاخدا.

ان کو سایے سے محروم مت کیجیے.

جن کے گھر میں ہو بوڑھاشجر یاخدا.

بحر عصیاں میں ڈوبا خطاکار ہوں.

کیجیے فضل سے درگزر یاخدا.

ملک کا نام روشن ہو جس کام سے.

بال بچوں میں دے وہ ہنر یاخدا

ہے بھنور میں سفینہ ابھی تک مرا.

کاش ہوجاے پورا سفر یاخدا.

دل کا آنگن ہے احسن کا سونا بہت.

اس کی محنت کا دے اب ثمر یاخدا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: