اہم خبریںمضامین

نام نہاد سیکولر پارٹیوں سے لوگوں کو نجات دلانے کا کامیاب طریقہ

مفتی محمد سفیان القاسمی گڈا جھارکھنڈ

نام نہاد سیکولر پارٹیوں سے لوگوں کو نجات دلانے کا کامیاب اور مؤثر طریقہ یہ کہ حقیقی سیکولر پارٹی قائم کی جائے اور اس کی خوب تشہیر کی جائے. یہ نہیں کہ صرف سیکولر پارٹیوں کی خامیاں گنوانے میں پوری توانائی صرف کی جائے.

مثلاً اگر مارکیٹ میں بہت سی دکانیں ہوں تو یہ کہنا کافی نہیں کہ سب دکاندار لٹیرے ہیں بلکہ یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ فلاں ایماندار ہے اور اگر نہیں ہے تو ایک ایسی دکان کھولنا ضروری ہے جہاں ایمانداری ہو، تاکہ لوگ اس دکان سے اپنی ضروریات کی چیزیں خرید سکیں اور اگر لوگوں کو متبادل بتاءے بغیر صرف یہ کہیں گے کہ کسی سے سامان نہ خریدو تو اس سے لوگ مشقت میں پڑجائیں گے. اور کنفیوژن کے شکار ہو جائیں گے کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں.

بدقسمتی سے کچھ لوگ ستر سالوں سے مسلمانوں کو اسی کنفیوژن کا شکار بنائے ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ سب کے سب نام نہاد سیکولر ہیں وہ یہ نہیں بتا پاتے کہ فلاں حقیقی سیکولر ہے اور اگر سرے سےکوئی سیکولر ہے ہی نہیں تو ایک حقیقی سیکولر پارٹی قائم کرنے کی ضرورت تھی تاکہ لوگوں کو یہ بتایا جاتا کہ اس سیکولر پارٹی اور دیگر سیکولر پارٹیوں میں موازنہ کرو یہ حقیقی سیکولر ہے اور دوسری پارٹیاں نام نہاد سیکولر ہیں، مگر ایسے لوگوں کا کام صرف اپنا الو سیدھا کرنا ہے عوام کی صحیح رہنمائی کرنا اس کا مقصد نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: