غزل

نظر جب سے ملی ہے زندگی اچھی نہیں لگتی

غزل.
ازقلم افتخار حسین احسن.
رابطہ.*6202288565*

نظر جب سے ملی ہے زندگی اچھی نہیں لگتی.
تمہارے بن مرے گھر تیرگی اچھی نہیں لگتی.

تصور میں ترا نازک بدن جب دیکھتا ہوں میں.
قسم اللہ کی پھر چاندنی اچھی نہیں لگتی.

مرے شعر وسخن پر جو ہمیشہ داد دیتے تھے.
نہ جانے کیوں غزل اس کر مری اچھی نہیں لگتی.

وطن کی بیٹیوں کے سر سے آنچل کھیچنے والے.
ارے ظالم ترے لب پر ہنسی اچھی نہیں لگتی.

سدا سر سبز رہنا زندگی میں ہے دعا میری.
تری آنکھوں میں اشکوں کی لڑی اچھی نہیں لگتی.

چلادو تیر دشمن پر اگر ہو جان کا خطرہ.
مقابل ہو عدو تو بزدلی اچھی نہیں لگتی.

سجی ہے بزم احسن کی سبھی تشریف لاے ہیں.
فقط جان غزل تیری کمی اچھی نہیں لگتی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: