زبان و ادب

نظم ہریالی کی فصل

ادب اطفال ، نظم ہریالی کی فصل

ازقلم ڈاکٹرراحتؔ مظاہری،قاسمی
آؤبچّو !پیڑ لگائیں

ہریالی کی فصل اُگائیں
دھرتی پرہو جتنا سبزہ

موسم اتنا صحت افزا
پھل والا یا بے پھل بوؤ

جیسا جس کو ہوئے قبضہ
اِس دھرتی کو خلدبنائیں

آؤبچّو !پیڑ لگائیں
پتّے توڑے، ٹہنی کاٹی

تالابوں کی نعمت پاٹی
فطرت سے ہم ایسے بھاگے

شکّر چھوڑی، مٹّی چاٹی
دنیاکو اِک راہ دکھائیں

آؤبچّو !پیڑ لگائیں
اُف!ایسا گھوما اپنا سر

دھرتی ہم نے کردی بنجر
امریکہ، رشیا، بھارت، چین

جگ،جگ سونامی کاڈر
طوفانوں کو دور بھگائیں

آؤبچّو !پیڑ لگائیں
دیتاہے قرآن گواہی

پانی سے ہرچیز اُگائی
بارش بھی ہے اِن پر نِربھر

پیڑ لگاؤ میرے بھائی!
دھرتی کو ہم پھر سے بچائیں

آؤبچّو !پیڑ لگائیں
پانی کی اتنی قدرکریں

تھوڑا، تھوڑاہی خرچ کریں
کتنی نسلوںکا حق مارا؟

پہلے یہ سرچ کریں
خوش حالی کا راز بتائیں

آؤبچّو !پیڑ لگائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: