
نعتِ نبی
نتیجہ فکر افتخار حسین احسن
رابطہ 6202288565
چراغ محبت جلایا نبی نے
*شریعت ہے کیا یہ بتایا نبی نے*
شفا پائی بو بکر نے ایک پل میں
لعابِ دہن جب لگایا نبی نے
جو دیتا تھا ہروقت گالی نبی کو
اسے جامِ الفت پلایا نبی نے
رہو مل کے آپس میں تم بھائی بھائی
سبق یہ جہاں کو سکھایا نبی نے
رہِ راست سے جو بھی بھٹکے ہوئے تھے
انہیں سیدھا رستہ دکھایا نبی نے
رہے جب تلک بزمِ ہستی میں آقا
کسی کو کبھی نہ ستایا نبی نے
حقیقت یہی ہے ہمارے ہی خاطر
سدا اشک احسن بہایا نبی نے