اہم خبریں

نفرت کی سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کرنا میرا مشن ہے :دپیکا پانڈے

گڈا جھارکھنڈ

گڈا ضلع کے مہگاواں حلقہ سے نو منتخب ممبر اسمبلی دپیکا پانڈے نے عوامی رابطہ مہم کے تحت کئی گاؤں کا دورہ کیا، ان کے دگھی پہنچنے پر لوگوں نے زور دار استقبال کیا، اس موقع پر حامد غازی نے ممبر اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی سے ہمیں بے حد خوشی ہے، اور آپ سے ہمیں توقعات بھی ہیں امید ہے کہ ہماری توقعات پر آپ کی توجہ رہے گی، آپ کی کامیابی کے لیے جہاں نوجوانوں نے محنتیں کی وہیں عورتوں اور بزرگوں نے آپ کے لیے دعائیں کی ہیں، محمد ثاقب نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہم نے جو آپ کی کامیابی کی شکل میں خواب میں دیکھا تھا وہ آج شرمندۂ تعبیر ہونے پر ہمیں اتنی خوشی ہے کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے، فتح عالم اور بوبی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا، اس موقع پر سفیان ظفر گڈاوی نے اپنے اشعار کے ذریعے ممبر اسمبلی کا استقبال کیا،

ممبر اسمبلی محترمہ دپیکا پانڈے نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے اور ہمارا مشن انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، جب آپ لوگوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو میں آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، آپ کے جو بھی مسائل ہوں مجھ سے براہ راست بیان کریں، میں حتی الامکان ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گی، اس موقع پر گاؤں کے با شعور لوگوں نے رویش کمار کی ایک کتاب تحفہ کے طور پر دے کر ان کو اعزاز دیا. پروگرام میں مکھیا اسعد الحق، عین الحق، مولانا تاج الدین،سلمان ریاض، امتیاز رضوی، محمد اسجد وغیرہ وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: