اہم خبریں

ووٹ کی اہمیت و ضرورت

مولانا اعجاز عارفی نائب صدر سیٹی جمیعۃعلماء ضلع کاماریڈی کا صحافتی بیان

اسلامی تعلیمات نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو اپنے دائرے میں رکھا ہے اسلامی تعلیمات نے کسی بھی زمانے میں کسی بھی انسان کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا یہاں تک کہ دنیا میں حکمرانی کرنے اور ریاستوں کی سیاست کرنے کا ہنر اور طور طریقے سے وابستہ ہر طریقہ کار کو اپنی تعلیمات میں شامل کیا ہے جس ملک اور جس جگہ میں ہم رہتے بستے ہیں وہ ہمارا جمہوری ملک بھارت ہے جہاں جمہوری طریقے سے حکمرانوں اور لیڈروں کا انتخاب ہوتا ہے جس کے لیے ہمارے ملک میں رہنے والے لوگ ووٹ کا استعمال کرتے ہیں یہی وہ آگے کے مراحل طے کرتا ہے کہ کون حکمرانی کے قابل ہے اور کون حکمرانی کے قابل نہیں ہے انہی باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری ریاست کے صدرمحترم حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اٹھارہ سال مکمل کرنے والے مرد وخواتین 15 دسمبر تک حکومت نے ایک موقع فراہم کیا ہے لہذا تمام مسلمان ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں سیٹی جمیعۃ علماء ضلع کاماریڈی حضرت والا کے اس حکم کو صد فیصد مانتے ہوئے تمام مسلمانوں سے بالخصوص نوجوانوں سے جن کی عمر 18 سال کو پہنچ چکی ہے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں ضرور شامل کروائیں حافظ مجاہد حلیمی صدر سٹی جمیعۃ علماء ضلع کاماریڈی مفتی عرفان قاسمی زمزم امام وخطیب مسجد عظیم مفتی مجاہد عارفی نائب صدر سٹی جمیعۃعلماء امام وخطیب مسجد گڑھی مولانا شیخ احمد مظاہری جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کاماریڈی مفتی ساجد عارفی حافظ الیاس زمزم جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ عبدالرحمن صوفی حلیمی نائب صدر سٹی جمیعۃعلماء کاماریڈی حافظ اسلم خازن سٹی جمعیتہ علماء حافظ ہاشمی حلیمی پریس سیکرٹری سٹی جمیعۃعلماء محمد اسحاق سیکریٹری سٹی جمیعۃعلماء حافظ محمد رضوان مولوی محمد مقبول نے دانشور حضرات سے بالخصوص مسلم کونسلرس سے تمام مسلمانوں کو ووٹ کی اہمیت کی طرف توجہ دلانے کی اپیل کرتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: